اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

زیڈ ٹی ای نے Axon 7 کی پروڈکشن بند کردی

194

زیڈ ٹی ای ZTE نے اعلان کیا ہے کہ ZTE Axon 7 کی پروڈکشن بند کر دی گئی ہے اور زیڈ ٹی ای یو ایس اے کے پاس اس سمارٹ فون کا کوئی بھی یونٹ دستیاب نہیں، مزید برآں یورپ میں بھی اس سمارٹ فون کا سٹاک ختم ہونے کے قریب ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

کچھ عرصہ تک Axon 7 سنیپ ڈریگن Snapdragon 820 پراسیسر کی طاقت حاصل کرنے کا سب سے سستا ذریعہ تھا اور اگر آپ کو گوگل کے ورچؤل ریئلیٹی چشمے Google Daydream VR کی سپورٹ درکار ہو تب بھی یہ سب سے سستا آپشن تھا، مزید برآں یہ نہ صرف سٹریو سپیکرز کا حامل فون تھا بلکہ اس کی سکرین QHD AMOLED ہونے کی وجہ سے OnePlus 3 سے بہتر تھی۔

یاد رہے کہ اسی سال Axon سیریز کا ایک سمارٹ فون Axon7s ریلیز کیا گیا تھا جس میں Snapdragon 835 پراسیسر نصب تھا تاہم یہ فون صرف چینی مارکیٹ کے لیے مخصوص تھا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں