اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

یہ ایپل پروڈکٹس ہرگز نہ خریدیں

943

کیا 2018ء میں بھی ہم ایپل کی چند پروڈکٹس محض اس لیے خریدیں کہ اس پر سیل لگی ہوئی ہے؟ ہر گز نہیں … خاص طور پر کچھ پروڈکٹس تو ایسی ہیں جنہیں خریدنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ جیسا کہ:

آئی فون SE

آئی فون SE مارچ 2017ء میں اسٹوریج کے مسئلے سے دوچار ہوا تھا کیونکہ اس کا ہارڈویئر بدستور وہی تھا جو مارچ 2016ء میں جاری ہوچکا تھا یعنی دوسرے الفاظ میں یہ آئی فون 6 ایس ہی تھا، بس شکل دوسری تھی۔ گو کہ یہ ابتدائی استعمال کے لیے ایک زبردست ڈیوائس تھی لیکن پرانے ہارڈویئر کے ساتھ؟ اس لیے ہم تو تجویز نہیں کریں گے۔


میک بک ایئر

یہ کبھی ایپل کا سب سے پتلا اور سب سے ہلکا لیپ ٹاپ ہوتا تھا، لیکن اب اس کے پاس یہ دونوں اعزازات نہیں ہیں۔ اسے آخری مرتبہ اہم اپگریڈ مارچ 2015ء میں دیا گیا تھا اور اب کئی ماہ سے اس کے خاتمے کی افواہیں اڑ رہی ہیں۔


آئی پوڈ ٹچ

یہ ذرا مشکل فیصلہ ہوگا۔ آئی پوڈ ٹچ کا ہارڈویئر آخری مرتبہ جولائی 2015ء میں اپڈیٹ کیا گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ جدید معیارات کے حساب سے یہ کافی پرانا ہو چکا ہے۔ البتہ جولائی 2017ء میں قیمت میں کمی کے بعد یہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈیل ہو سکتا ہے، اگر آپ لینا چاہیں تو!


ایپل لائٹننگ کیبل

اینکر، ایمیزن، نومیڈ اور پیراکیبل جیسے اداروں کے بہتر متبادل موجود ہیں تو آخر ایپل کی لائٹننگ کیبل کیوں خریدیں؟ اس کا واحد کام یہی رہ گيا ہے کہ اگر آپ کے پاس آئی فون X یا آئی فون 8 ہے تو یو ایس بی فاسٹ چارجنگ کے کام آئے گی کیونکہ یہ کام صرف جینوئن ایپل کیبل پر ہی ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ؟ کوئی بھی دوسرا اچھا برانڈ لیں اور پیسہ بچائیں۔


میک منی

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر آپ میک کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ کبھی سب سے کم قیمت طریقہ ہوتا تھا لیکن اسے آخری مرتبہ ایپل نے اکتوبر 2014ء میں چھیڑا تھا، تب سے مکمل خاموشی ہے۔ اب میک منی خریدنے کی کوئی تُک نہیں بنتی۔ ویسے میک منی کا ہدف بھی کچھ اور تھا، یہ پی سی چھوڑ کر آنے والے افراد کے لیے تھا اوریہی وجہ ہے کہ اس کی تیاری میں ان صارفین کو درکار خصوصیات کا خیال رکھا گيا تھا۔ اب تو کم از کم لیپ ٹاپس کا زمانہ ہے، اس لیے میک منی گزرے زمانے کی یادگار بن گیا ہے۔


آئی پیڈ منی

آئی فون کے سائز پر ایپل کے سمجھوتا کرنے کے بعد آئی پیڈ منی کے لیے حالات اچھے نہیں۔ اب تو آئی فون 8 پلس بھی ساڑھے 5 انچ کی اسکرین رکھتا ہے، وہ بھی اولیڈ! تو بیچارے آئی پیڈ منی کو کون گھاس ڈالے گا؟


میک پرو

آئی میک پرو کی آمد کے ساتھ ہی وقت ختم ہو چکا ہے کہ آپ اپنے ہزاروں ڈالرز ایپل کے ان ورک اسٹیشنز پر خرچ کریں۔


ایپل اسمارٹ بیٹری کیس

99 ڈالرز کا یہ سلیکون کیس 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری رکھتا ہے لیکن جب آپ کہیں کم قیمت میں اس سے زیادہ طاقتور اور بہتر پاور بینکس لے سکتے ہیں تو آخر اتنے پیسے کیوں خرچ کریں؟


آئی پوڈ

کبھی یہ ایپل کی سرفہرست پروڈکٹ تھی، اب یہ گزرے ہوئے دنوں کی یاد بن گئی ہے۔ ایپل اب بھی آئی پوڈ ٹچ کی صورت میں آئی پوڈز فروخت کرتا ہے لیکن آئی پوڈ شفل اور آئی پوڈ نینو اب ختم ہوگئے۔ جولائی 2015ء میں آئی پوڈ ٹچ کو بھی آخری مرتبہ نیا روپ دیا گیا تھا جبکہ آئی پوڈ نینو اور آئی پوڈ شفل کو آخری مرتبہ بالترتیب ستمبر 2012ء اور ستمبر 2010ء میں اپگریڈ کیا گیا تھا اور اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔


آئی پیڈ 3

ایپل کی سب سے کم عرصے تک چلنے والی پروڈکٹ، آئی پیڈ 3 کا ذکر ضروری ہے۔ یہ مارچ 2012ء میں جاری کی گئی تھی اور اسی سال اکتوبر میں اس کی جگہ آئی پیڈ 4 نے لے لی، یعنی صرف 8 مہینے میں۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں