اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

واٹس ایپ میں خرابی، یورپ وامریکہ متاثر

287

عالمی شہرت یافتہ میسنجر سروس “واٹس ایپ” نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ایک خرابی کی وجہ سے دنیا کے مختلف حصوں میں اس کے صارفین سروس استعمال کرنے میں ناکام رہے، ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

“ڈاؤن ڈیٹکٹر” کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطے شمالی یورپ اور برازیل تھے۔

تاہم اطلاعات کے مطابق سروس مختصر توقف کے بعد واپس بحال ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ سروس جس کا ہیڈ آفس کیلیفورنیا میں ہے اور جسے فیس بک نے 2014 میں 19 ارب ڈالر کی رقم کے بدلے میں خریدا تھا دنیا میں سب سے زیادہ مقبول میسجنگ سروس ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں