اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

وائن کی واپسی کی تیاریاں

598

ویڈیو شیئرنگ کا ایپ وائن Vine شاید نئی شکل میں واپس آنے کو ہے، اس بات کے اشارے اس مشہور ایپ کے بانیوں میں سے ایک نے ٹویٹر پر دیے ہیں۔

ڈوم ہوفمین Dom Hofmann کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ ٹویٹ کر کے اور ذاتی پیغامات کر کے ان سے “وائن” کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ایک سائیڈ پراجیکٹ شروع کر دیا ہے جس پر وہ فی الحال اپنی جیب سے خرچ کر رہے ہیں تاکہ پرانے ایپ کی کامیابی کے بعد ایک نیا ایپ تخلیق کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ ٹویٹر نے 30 ملین ڈالر میں وائن Vine کو خرید لیا تھا اور 2014 تک ہوفمین بطور سی ای او اسے چلاتے بھی رہے تاہم ٹویٹر نے اس ایپ سے مالی فوائد نہ ہونے کے سبب اسے بند کر دیا تھا جس پر وائن کے دوسرے شریک بانی Rus Yusupov نے ٹویٹر پر غصہ نکالتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ “اپنی کمپنی کبھی نہ بیچیں”۔

تا حال اس نئے ایپ کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں کیونکہ “ہوفمین” فی الحال اس پر بات نہیں کرنا چاہتے، کم سے کم تب تک جب تک ایپ کی کوئی باقاعدہ شکل نہیں بن جاتی۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں