اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

24 ممالک کے لیے ٹویٹر لائٹ ریلیز

181

ٹویٹر نے 24 ممالک کے لیے ٹویٹر لائٹ Twitter Lite ایپ جاری کر دیا ہے جو اصل ایپ کا لائٹ ورژن ہے، فیس بک لائٹ کی طرح اس ایپ کا مقصد بھی سست کنکشن میں بہتر کارکردگی دکھانا اور ڈیٹا کی بچت کرنا ہے، خود ایپ کا مجموعی سائز 3 میگابائٹ ہے لہذا اسے سست کنکشن پر بھی با آسانی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

ٹویٹر لائٹ گزشتہ ستمبر میں فلپائن میں ریلیز کیا گیا تھا، تجربات اور صارفین کے مثبت فیڈبیک کے بعد اسے باقی ممالک کے لیے بھی آج جاری کر دیا گیا ہے، ان ممالک میں، الجزائر، بنگلادیش، بولیویا، برازیل، چلی، کلمبیا، کوسٹاریکا، اکواڈور، مصر، اسرائیل، کازاخستان، مکسیکو، ملائیشیا، نائجیریا، نیپال، پناما، پیرو، صربیا، سلواڈور، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، تیونس، تنزانیا اور وینزویلا شامل ہیں۔

مندرجہ بالا ممالک میں ٹویٹر لائٹ گوگل کے پلے سٹور پر ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں