تمام HTTP ویب سائٹ غیر محفوظ قرار دے دی جائیں گی

782

بہت جلد گوگل کروم ہر اس ویب سائٹ کو نشان زد کردے گا جو HTTPS انکرپشن استعمال نہیں کرے گا۔ جولائی میں کروم 68 کے اجراء سے گوگل تمام HTTP ویب سائٹ کو ‘غیر محفوظ’ قرار دے دے گا اور اپنی URL بار میں اسے نمایاں کرے گا۔

گزشتہ چند سالوں سے گوگل HTTPS کا زبردست حامی ہے تاکہ صارفین کے براؤزنگ ڈیٹا کو کسی سے ایسے شخص سے محفوظ بنانے میں مدد ملے جو ویب ٹریفک پر نظر رکھتا ہو۔ کچھ اقدامات تو کروم 62 کے ساتھ اٹھائے جا چکے تھے اور 2016ء میں ہی پاس ورڈز اور کریڈٹ کارڈز مانگنے والی ویب سائٹس کے لیے کروم پر انتباہ ظاہر کرنے لگا تھا لیکن آئندہ اپڈیٹ کے ساتھ ہر HTTP ویب سائٹ ‘غیر محفوظ’ قرار دی جائے گی۔

ڈیولپرز پہلے ہی اس سلسلے میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ گوگل نے دیکھا ہے کہ ویب پر سرفہرست 100 میں سے 81 ویب سائٹس اب HTTPS پر ہیں اور کروم او ایس اور میک میں گوگل کروم براؤزرپر 80 فیصد اور ونڈوز پر 70 فیصد ٹریفک اب محفوظ ہے۔ اینڈرائیڈ کے لیے کروم کے محفوظ ٹریفک 68 فیصد ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں