اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

سست کنکشن کا مسئلہ حل، گوگل نے یوٹیوب گو ریلیز کر دیا

2,313

بھارت میں گزشتہ اپریل میں تجرباتی ریلیز کے بعد گوگل نے اپنے نئے یوٹیوب گو Youtube Go نامی ایپ کو بھارت اور انڈونیشیا میں باقاعدہ ریلیز کر دیا ہے اور ان ممالک کے صارفین اسے گوگل کے پلے سٹور سے انسٹال کر سکتے ہیں۔

گوگل کا نیا “یوٹیوب گو” ایپ خصوصی طور پر ان ممالک کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار سست ہے، یہ ایپ یوٹیوب کے مرکزی ایپ کی طرح ہی کام کرتا ہے تاہم اس میں صارفین ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کر کے انہیں آف لائن دیکھ سکیں گے۔

تاہم یہ ویڈیوز محض “بیسک کوالٹی” یعنی 144p یا “سٹینڈرڈ کوالٹی” یعنی 360p میں ہی ڈاؤنلوڈ ہوسکیں گے یعنی اس ایپ میں آپ ایچ ڈی کوالٹی کے ویڈیوز نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ اس کا بنیادی مقصد ہی سسٹ انٹرنیٹ کنکشن رکھنے والے صارفین تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

یوٹیوب گو میں ڈیٹا بچانے کے لیے ڈاؤنلوڈ کی گئی ویڈیوز دیگر صارفین کے ساتھ بلیوٹوتھ کے ذریعے شیئر بھی کی جاسکیں گی۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں