اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس مقابلے سائبر حملوں کی زد میں آ گئے

401

جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس مقابلوں کے منتظمین کے مطابق اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران ان کے کمپیوٹر سرورز پر سائبر حملے کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں پریس سینٹر میں موجود انٹرنیٹ کے ذریعے باہمی طور پر منسلک ٹیلی ویژن کریش کر گئے۔۔۔ حملوں کا نشانہ بننے والے سرورز بند ہونے کی وجہ سے سرمائی اولمپک کی آفیشل سائیٹ بھی بند ہو گئی۔

ایک اندازے کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں اولمپک کھیلوں سے جڑے 300 سے زائد کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اولمپک مقابلوں پر سائبر حملوں کا یہ سلسلہ پہلی بار شروع نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی گزشتہ مئی میں ایک سائبر حملے کے نتیجے میں اولمپک کمیٹی کی سینکڑوں دستاویزات چوری ہو گئیں تھیں۔ تب ان حملوں کا تعلق شمالی کوریا اور روس کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

اولمپکس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان حملوں کے پس پردہ محرکات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ ہو سکتا ہے اس میں کئی ماہ لگ جائیں۔ ان کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ سائبر حملے ہیکرز نے انفرادی طور پر کئے تھے یا پھر انہیں کسی حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

اینٹی وائرس بنانے والی مشہور سیکیورٹی کمپنی "میک۔آفی” نے خبردار کیا ہے کہ ایسے حملے آئندہ بھی ہو سکتے ہیں۔ اور اس بار ان کا نشانہ اولمپک کھیلوں کی نشریات اور اولمپکس کمیٹی کے ذاتی سرورز ہو سکتے ہیں۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں