اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

سمارٹ فونز میں ہیڈ فون جیک کو کیوں ہٹایا جا رہا ہے، ریزر کے سی ای او نے راز کھول دیا

5,159

گزشتہ کچھ سالوں میں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں میں 3.5mm ہیڈفون جیک کو ہٹانے کا رجحان دیکھا گیا ہے، یہ حرکت سب سے پہلے LeEco نے کی تھی جس کے بعد باقی کمپنیوں نے اسے فالو کیا جیسے ایپل، گوگل اور موٹورولا وغیرہ اور اب یہ ایک رجحان کی شکل اختیار کر گیا ہے، ریزر Razer کمپنی کے پہلے سمارٹ فون Razer Phone میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔

apple-iphone-7-headphone-jack-kill-dead

اب سوال یہ ہے کہ اس رجحان کی آخر وجہ کیا ہے، ریزر Razer کمپنی کے سی ای او “مِن لیانگ تان” Min-Liang Tan نے اس رجحان کی وجوہات سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے نئے فون میں3.5mm ہیڈفون جیک کو ہٹانے سے وہ فون میں نسبتاً بڑی بیٹری شامل کرنے میں کامیاب رہے اور یہ فرق تقریباً 500mAh کا ہے جو کم نہیں، مزید برآں فون کی حرارتی کارکردگی Thermals Performance میں بھی اضافہ ہوا۔

Min-Liang Tan
Min-Liang Tan, founder, chief executive officer of Razer, (Photo by studioEAST/Getty Images)

تاہم اس سے قطع نظر کچھ کمپنیوں نے اس ہیڈفون جیک کو برقرار بھی رکھا ہے جن میں سرفہرست ون پلس ہے جس کے حالیہ فون OnePlus 5T میں 3.5mm ہیڈفون جیک بدستور موجود ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں