اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

سیمسنگ نے بکسبی کے لیے پوری کمپنی خرید لی

332

لگتا ہے سیمسنگ اپنے وائس اسسٹنٹ بکسبی Bixby کی صلاحیتں بڑھانے میں کافی سنجیدہ ہے، سیمسنگ کا بکسبی ایپل کے سیری اور ایمازان کے الیکسا کے مقابلے پر پیش کیا گیا تھا تاہم لانچ کے بعد صارفین نے پایا کہ یہ اتنا انٹیلی جینٹ نہیں ہے کہ دوسروں کا مقابلہ کر سکے۔

لہذا بکسبی کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سیمسنگ نے مصنوعی ذہانت کے ادارے Fluently کو خرید لیا ہے جو انگریزی اور جنوبی کوریائی زبان میں مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ باٹ ٹیکنالوجی تیار کرتا ہے۔

فلوینٹلی کا ایپ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ میں شامل ہے اور سیاق وسباق کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے جوابات فراہم کرتا ہے۔

فلوینٹلی کا نظام جی میل Gmail کے نظام سے مشابہ ہے جو ای میل پڑھ کر اس کا مناسب جواب دینے کی کوشش کرتا ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں