اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

سیلفی ڈرون جو آپ کے فون پر رہتا ہے

793

تصور کیجیے آپ اور آپ کے دوست بڑی محنت کے بعد کسی پہاڑی چوٹی پر پہنچے ہوں۔ کھلی ہوئی دھوپ ہو، خوبصورت منظر ہو اور آپ کا دل چاہے ایک یادگار تصویر لینے کا۔ آپ اپنا اسمارٹ فون نکالتے ہیں اور بجائے اپنے بازو کو عجیب انداز سے پھیلا کر روایتی انداز سے سیلفی لینے کے، ایک ننھا سا ڈرون فضا میں چھوڑتے ہیں جو آپ کے فون کی پشت سے نکلتا ہے اور مناسب بلندی سے چند تصاویر لیتا ہے۔

اسی اچھوتے خیال پر کام کیا ہے AEE نامی کیمرا اور ریکارڈنگ کمپنی نے، جس کا سیلفلائی (Selfly) ایک ننھا ڈرون فون کیس ہے جو بند ہوکر آپ کے فون کا کیس بن جاتا ہے، جس میں موجودہ کیمرا 1080 پکسلز اور 60 فریمز فی سیکنڈ کے حساب سے تصاویر اور وڈیوز ریکارڈ اور لائیو اسٹریم کر سکتا ہے۔ یہ کیس نصف انچ سے بھی کم موٹا ہے، اور بیشتر حالیہ ایپل اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر باآسانی نصب ہوسکتا ہے۔

سیلفلائی موسم بہار سے 130 ڈالرز میں دستیاب ہوگا، جس کے لیے چارجنگ ہب اضافی 30 ڈالرز کا ہوگا۔ سیلفلائی فون کیس میں چارج نہیں ہوتا اور مکمل طور پر لوڈ ہو جانے کے بعد چار منٹ تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اس کا ہوور فنکشن صارفین کو اسے فضاء میں ہی سیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے یعنی بہترین بلندی پر ۔ یہ شاندار پینورامک تصاویر بھی لے سکتا ہے۔

صارفین ورچوئل جوائے اسٹک کے ساتھ یا پوائنٹ-اینڈ-فلائی طریقے کا استعمال کرکے ڈرون کو کنٹرول کر سکتے ہیں: موخر الذکر طریقے کا مطلب ہے اسکرین پر کسی علاقے کا انتخاب کریں اور ڈرون وہاں چلا جائے گا۔ سیلفلائی 45 فٹ تک کی رینج رکھتا ہے جو سیلفی کے لیے کافی سے زیادہ ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں