اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

سام سنگ وائٹ بورڈ کو جدید شکل دیتا ہوا

350

سام سنگ صرف ہمارے گھروں تک محدود نہیں رہنا چاہتا، بلکہ یہ ہماری دفتر میٹنگز کو بھی بہتر بنانے کا خواہشمند ہے۔ سام سنگ نے ایک ایسا فلپ ڈجیٹل وائٹ بورڈ متعارف کروایا ہے جو گوگل جیم بورڈ جیسی اسکرینز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

55 انچ کا یہ 4K ڈسپلے چار افراد کو بیک وقت اسکرین پر کونٹینٹ تیار کرنے یا شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے، چاہے وہ اپنی انگلیوں کو استعمال کریں یا ڈوئل-سائیڈڈ پین کو۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ آپ محض لینڈسکیپ ویو تک محدود نہیں۔ آپ اسے عمودی طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں خاص طور پر جب آپ کوئی فہرست وغیرہ بیان کر رہے ہوں یا پھر جس کمرے میں میٹنگ ہو وہاں اتنی چوڑی جگہ میسر نہ ہو۔ اسے مستقل طور پر دیوار پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ آپ ڈیوائسز کو وائرلیس یا یو ایس بی کے ذریعے بھی کنیکٹ کر سکتے ہیں اور کسی کے پی سی یا فون کے مواد کو اسکرین پر شیئر کر سکتے ہیں۔

کیا آپ اسے اپنے دفتر میں لگانا چاہتے ہیں؟ تو آپ کو کچھ انتظار کرنا ہوگا کیونکہ سام سنگ نے اب تک اس کی قیمت بھی ظاہر نہیں کی ہے لیکن یہ کہا ہے کہ یہ رواں ماہ ہی یورپ اور امریکا میں دستیاب ہوگا۔

بلاشبہ یہ پہلا ڈجیٹل وائٹ بورڈ نہیں ہے اور ایسی مارکیٹ کو ہدف بنا رہا ہے جو بہت مشکل ہے۔ اسکول کے زمانے کے وائٹ بورڈ اور مارکرز کو چھوڑنا لوگوں کے لیے اتنا آسان نہیں ہے۔ البتہ سام سنگ کو کنیکٹڈ ڈیوائسز اور بڑی اسکرینوں میں خاصا تجربہ حاصل ہے اس لیے ہو سکتا ہے وہ برتری لے جائے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں