اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

سام سنگ کا مہنگا ترین فلپ فون جاری

1,426

سام سنگ نے ایک انتہائی مہنگے فلپ فون کی رونمائی کی ہے، جسے سام سنگ ڈبلیو2018 کہا جا رہا ہے۔ چین میں ایک تقریب کے دوران پیش کیے گئے اس فون کی خصوصیات تو ایس8 اور نوٹ8 جیسی ہیں سوائے ایک چیز کے، اس کا کیمرا!

ڈبلیو2018 سام سنگ کے ڈبلیو سلسلے کا جدید ترین فون ہے، جو ہر سال نئے فلپ فون کے ساتھ اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ یہ ڈبلیو سیریز کا دسواں سال ہوگا جواب بھی ایشیا میں مقبول ہے۔ یہ سام سنگ کے عالمی سطح پر پیش کیے جانے والے دیگر فونز سے کچھ مہنگا ہوتا ہے، جیسا کہ ایس 8 اور نوٹ8 سے۔

ایف/1.5 کے اپرچر کے ساتھ سام سنگ دعویٰ کرتا ہے کہ ڈبلیو 2018 کا 12 میگاپکسل کا کیمرا کسی بھی دوسرے فون کے مقابلے میں کم روشنی میں زیادہ اچھی تصویر لے سکتا ہے۔ اس میں 5 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرا بھی شامل ہے۔ سافٹویئر کے ذریعے کیمرا مناسب روشنی ہونے پر ایف/2.4 پر منتقل ہو جائے گا اور تصاویر میں پس منظر کو زیادہ نمایاں کرے گا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو کے بجائے نوگٹ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ڈبلیو 2018ء میں سامنے کے حصے پر 4.2 انچ کی فل ایچ ڈی AMOLED اسکرین ہے جبکہ اندر بھی 4.2 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے موجود ہے۔ اس میں ٹائپ کرتے ہوئے آپ کی بہت سی پرانی یادیں تازہ ہوں گی۔ فون میں پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر بھی ہے، جیسا کہ سام سنگ کے دیگر ماڈلز میں ہوتا ہے اور یہ سنہرے اور پلاٹینم رنگوں میں دستیاب ہے۔

فون کے اندر کویلکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ہے، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 256 جی بی اسٹوریج بھی ہوگی۔ 2300 ایم اے ایچ کی بیٹری ان سب کو توانائی فراہم کرے گی۔

فون سب سے پہلے چین میں جاری ہوگا البتہ اس کی قیمت کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا لیکن اس سے اندازہ لگا لیں کہ ڈبلیو 2017ء کی قیمت ہی 3 ہزار ڈالرز تھی۔ یہ رات کے وقت بھی واضح تصاویر لینے کے لیے بہت بڑی قیمت ہے لیکن یہ بات تو آپ جانتے ہی ہیں کہ فیشن کی کوئی قیمت نہیں!

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں