اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

امریکی صدر ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ کس نے بند کیا، تفصیلات سامنے آگئیں

223

گیارہ منٹ تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے والے ٹویٹر کے سابقہ ملازم Bahtiyar Duysak پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے ہیں۔

ٹیک کرنچ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر امریکی صدر کا اکاؤنٹ بند نہیں کیا بلکہ ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ میں ہونے کے ناتے انہیں امریکی صدر کے اکاؤنٹ کے خلاف شکایت موصول ہوئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے اکاؤنٹ کو جانچ پر لگا دیا اور دفتر سے نکل گیے تاہم بعد میں انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ دراصل فوری طور پر بند ہوگیا تھا۔

بہتیار جو اصل میں جرمن شہری ہیں نے یقین دلایا کہ انہیں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے “ایف بی آئی” نے قطعی تنگ نہیں کیا اور وہ بڑے آرام سے امریکہ سے جرمنی آگئے اور اس مسئلے کا ان کا ٹویٹر چھوڑنے سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ جس دن یہ واقعہ ہوا وہ اصل میں ان کا ٹویٹر میں آخری دن تھا۔

خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد ٹویٹر نے شکایات پر اکاؤنٹ بند کرنے کے قواعد وضوابط میں تبدیلی کردی ہے اور اب اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے بہت سے دیگر معیارات کو مدِ نظر رکھا جائے گا تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں