اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

فوٹوشاپ کرے گا ایک بڑی مشکل آسان

1,615

اگر آپ مشہور زمانہ فوٹو ایڈیٹنگ سافٹویئر ایڈوبی فوٹوشاپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس میں کسی تصویر میں موجود شخص کو پس منظر سے جدا کرنا کتنا بڑا دردِ سر ہے اور کتنا وقت طلب کام ہے۔ لیکن اب ایڈوبی نے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی مدد سے ایسا فیچر بنایا ہے جو اس پورے عمل کو آسان، بلکہ آسان ترین، کردے گا کیونکہ یہ ہوگا اب محض ایک کلک پر!

background-selection-photoshop

اس خصوصیت کا اعلان کرتے ہوئے ایڈوبی کا کہنا ہے کہ “ہمیں فوٹوشاپ سی سی میں آنے والی اس نئے ٹول کی جھلک دکھاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ Select Subject نامی یہ ایسا ٹول ہے جو صرف کو صرف ایک کلک پر سلیکشن کی طاقت دیتا ہے۔ سلیکٹ سبجیکٹ کے ذریعے آپ پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے اپنی سلیکشنز کا آغاز کر سکتے ہیں۔”

الفاظ پر غور کیجیے، سلیکشنز کا آغاز، جی ہاں! ایڈوبی کے مطابق کہ ٹول سلیکشن کے سلسلے میں ابتدائی کام انجام دے سکتا ہے، نہ کہ پورا کام خود کرے گا۔ لیکن اب تک جو ڈیمو دکھایا گیا ہے اس میں تو ہمیں یہ 95 فیصد تک کام کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آپ خود دیکھیں اور اس وڈیو پر صارفین کے تبصرے بھی جو ہماری طرح کافی متاثر نظر آتے ہیں۔

تجرباتی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ ٹول کس طرح ایک عورت کی تصویر کو اس کے پس منظر سے جدا کرتا ہے بلکہ ساحل پر موجود چند افراد کے ایک گروپ کو بھی، ایک جوڑے کو جو اپنے کتوں کے ساتھ ساحل سمندر پر موجود ہے۔

ایڈوبی کا کہنا ہے کہ یہ ٹول فوٹوشاپ سی سی کے لیے اپڈیٹ میں شامل ہوگا۔ دیکھتے ہیں، یہ کب منظر عام پر آتا ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں