مہنگے گرافکس کارڈ کو بھول جائیں

2,672

اگر آپ کمپیوٹر گیمز کے شیدائی ہیں تو سسٹم کے لیے اچھے گرافکس کارڈ کی اہمیت سے ضرور واقف ہوں گے۔ آپ کے علم میں یہ بھی ہو گا کہ اس وقت مارکیٹ میں اعلی میعار کے گرافکس کارڈ سونے کے بھاؤ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ جنہیں خریدنا عام گیمرز کے بس کی بات نہیں۔ اسی لیے وہ مہنگے گرافکس کارڈ خریدنے کی بجائے دستیاب کمپیوٹنگ وسائل سے ہی کام چلانے کو ترجیح دیتے۔ لیکن پراسیسر بنانے والی کمپنی AMD نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔

حال ہی میں چپ ساز ادارے AMD نے دو جدید ترین پراسیسرز "رائزن 5” اور "رائزن 3” کے نام سے متعارف کروائے ہیں۔ ان پراسیسرز کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں گرافکس کارڈ پہلے سے ہی تعمیر شدہ (built in) ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ پراسیسرز مارکیٹ میں موجود انٹیل کمپنی کے حریف پراسیسرز سے کہیں کم قیمت اور ارزاں نرخوں پر متعارف کروائے گئے ہیں۔

AMD-Ryzen-3
AMD Ryzen

یہ پراسیسرز APU (اسراعی پراسیسنگ یونٹ) بھی کہلاتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ بہ یک وقت مرکزی اور گرافک پراسیسنگ کی خوبیوں سے لیس ہیں۔

AMD-Ryzen-2

اے ایم ڈی کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پراسیسرز انتہائی تیز رفتار ہیں اور ایک چپ پر مشتمل مکمل نظام (SoC) جیسی خوبیوں کے حامل ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ گرافکس کی تعمیر شدہ سہولت کے باعث 1080 پکسل کی اعلی کوالٹی گیمز کو چلانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے رائزن 5 اور 3 کی بالترتیب 170 اور 100 ڈالر قیمت کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ حریف انٹیل i5 کی قیمت 255 ڈالر سے کہیں کم ہے۔

AMD-Ryzen-1

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں