اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

ایل جی موبائل کمیونیکیشن میں نئے سی ای او کا تقرر

412

کسی ادارے میں مینجمنٹ کی تنظیمِ نو کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ادارہ کسی بحران کا شکار ہے تاہم ایل جی موبائل کمیونیکیشن میں یہ تبدیلیاں متوقع تھیں کیونکہ کمپنی کا موبائل ڈویژن مستقل خسارے کا شکار تھا۔

ایل جی کے G6 اور V20 سمارٹ فونز جو ناقدین کی پذیرائی بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے کمپنی کو اس سال کے تیسرے کوارٹر میں 330 ملین ڈالر کا نقصان دے گئے، اس کے بعد بھی نقصانات کا سلسلہ نہیں تھما اور G5، V10 اور G4 بھی نتائج میں کوئی تبدیلی نہ لاسکے۔

لہذا یکم دسمبر سے LG Mobile Communications کی سربرائی Hwang Jeong-hwan کو سونپ دی گئی ہے۔

کمپنی نے مسٹر ہوانگ کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں سوائے کمپنی میں ان کے طویل تجربے کے، کمپنی کے مطابق مسٹر ہوانگ نے 2009 میں کمپنی کے پہلے سمارٹ فون کی ڈیولپمنٹ میں حصہ لیا تھا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں