اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

انٹیل پروسیسر بگ، ونڈوز کے لیے ہنگامی اپڈیٹس جاری

627

مائیکروسافٹ ونڈوز کے لیے ایک غیر معمولی سکیورٹی اپڈیٹ جاری کر رہا ہے۔ یہ سافٹ ویئر اپڈیٹ صارفین کو انٹیل اور اے آر ایم چپ سیٹس میں حال ہی میں دریافت ہونے والے پروسیسر بگ کے خلاف تحفظ دے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اپڈیٹ ونڈوز 10 مشینوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

اپڈیٹ ونڈوز کے پرانے اور سپورٹڈ ورژنز کے لیے بھی ہوگا، لیکن ونڈوز 7 اور ونڈوز 8 منگل سے پہلے ونڈوز اپڈیٹ کے ذریعے خودکار طور پر اسے حاصل نہیں کر پائیں گے البتہ ونڈوز 10 آج خودکار طور پر اپڈیٹ ہو جائے گی۔

ایک طرف جہاں مائیکروسافٹ تیزی سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ فکس انٹیل یا دیگر اداروں کی جانب سے فرم ویئر اپڈیٹس پر بھی انحصار کرے گا، جو جاری کیے جا رہے ہیں۔ چند اینٹی وائرس بنانے والوں کو بھی اپنا سافٹ ویئراپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ نئے پیچز کے ساتھ درست کام کرے، کیونکہ یہ تبدیلیاں کرنل لیول رسائی سے متعلق ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

فرم ویئر اپڈیٹس اور سافٹ ویئر پیچز ہو سکتا ہے چند سسٹمز کو سست کردیں۔ ذرائع کے مطابق اسکائی لیک یا اس کے بعد کے انٹیل پروسیسرز کی کارکردگی میں بہت زیادہ کمی نہیں آئے گی البتہ اس سے پرانے پروسیسرز کی رفتار میں فرم ویئر اور سافٹ ویئر اپڈیٹس کی وجہ سے واضح طور پر کمی آئے گی۔

انٹیل کہتا ہے کہ کسی بھی پروسیسر کا سست ہونا اس پر پڑنے والے "بوجھ” کی بنیاد پر ہوگا، لیکن کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پرانی مشینوں کو کس طرح متاثر کرے گا۔ مائیکروسافٹ اپنے کلاؤڈ بیسڈ سرورز کو بھی جدید فرم ویئر اور سافٹ ویئر پیچز سے اپڈیٹ کر رہا ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں