اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

بھارتی انٹیلی جنس بیورو نےسیکورٹی خدشات کے پیش نظر فوجیوں کو یو سی براؤزر اور WeChat سمیت 42 ایپس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایات دے دیں

897

بھارتی انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) نےسرحد پر تعینات فوجیوں کو احکامات دئیے ہیں کہ  وہ اپنے سمارٹ فون سے 42 چینی ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کر دیں۔ ان ایپلی کیشنز میں WeChat، ویبو، یو بی براؤزر اور یوسی نیوز شامل ہیں۔بھارتی حکام کو خدشہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن جاسوسی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین  حساس ڈیٹا چرانے کے لیے ایپس کا استعمال کر رہا ہے۔ یہ ڈیٹا بھارت کی سیکورٹی کے لیے بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ آئی بی اس سے پہلے بھی ایل اے سی (Line of Actual Control) پر تعینات فوجیوں کو چینی سمارٹ فونز استعمال کرنے سے بھی منع کرتا رہا ہے۔ اب آئی بی دوسرے ممالک کے بنے  سمارٹ فونز میں چینی  ایپلی کیشنز کو بھی بھارت کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

ذیل  میں اُن ایپلی کیشنز کی فہرست ہے، جنہیں آئی بی نے استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں