ایچ پی نے 16 گھنٹے بیٹری ٹائمنگ والا جدید ایلیٹ لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا

1,518

لیپ ٹاپ مارکیٹ میں تعدد کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا ایک رسک سے کم نہیں۔ لیکن ایچ پی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ جدت سے نہیں گھبراتا۔ کیونکہ خبر ہے کہ ایچ پی نے تین نئے ایلیٹ سیریز لیپ ٹاپس متعارف کروا دیے ہیں۔ ہر لیپ ٹاپ اپنی کیٹگری کے حساب سے دنیا کا چھوٹا اور پتلا ترین لیپ ٹاپ کہلا سکتا ہے۔

ان میں ایلیٹ بک 1050 رواں ماہ 1899 ڈالر قیمت میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔ جبکہ ایلیٹ X2 1013 اور ایلیٹ بک x360 بالترتیب 1499 اور 1449 ڈالر قیمت کے ساتھ اگلے ماہ جون میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ایچ پی کا دعویٰ ہے کہ ایلیٹ بک 1050 دنیا کا پہلا الٹرا سلم لیپ ٹاپ ہے جس میں جی فورس GTX گرافکس جی پی یو نصب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر خصوصیات میں 4 گیگا بائٹس کی VRAM نیز 2.6 گیگا ہرٹز کا انٹیل کور آئی 7 ، 8850 ایچ پراسیسر ، 32 گیگا بائٹس عارضی میموری (ریم)، 4 ٹیرا بائیٹس کی ٹھوس حالت SSD ڈرائیو RAID اسپورٹ کے ساتھ شامل ہے۔

ایچ پی کا دعویٰ ہے کہ ایلیٹ 1050 کی بیٹری 16 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔ جبکہ تیزترین چارجنگ فیچر کی مدد سے اسے صرف آدھے گھنٹے میں پچاس فی صد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ نیز اس میں زیادہ نمی، تھرتھراہٹ اور زیادہ درجہ حرارت کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں