twitterfacebook

فیس بک پر خفیہ اور خود بخود ڈیلیٹ ہو جانے والے پیغام کیسے بھیجیں

فیس بک پر خفیہ اور خود بخود ڈیلیٹ ہو جانے والے پیغام کیسے بھیجیں

بات چیت کو محفوظ بنانے کے لیے فیس بک نے مسینجر ایپلی کیشن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پہلے ہی متعارف کرا رکھی ہے لیکن اب فیس بک نے جو نیا فیچر متعارف کرایا ہے اس کے ذریعے ایسے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں جو آپ کے مختص کردہ دورانیے کے بعد خود بخود حذف ہو جاتے ہیں۔

self-destructing پیغامات کا یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فیس بک مسینجر ایپلی کیشن کھول کر نیا پیغام لکھنے والے بٹن کو منتخب کریں۔

آپ کے دوستوں کی مکمل فہرست کھل جائے گی کہ آپ نیا پیغام کس کو بھیجنا چاہتے ہیں اس کو منتخب کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ اوپری دائیں کونے میں دیکھیں تو ایک نیا آئی کن موجود ہو گا۔

facebook-secret-message-1

آئی او ایس میں یہاں Secret لکھا ہو گا جبکہ اینڈروئیڈ میں ایک چھوٹے سے تالے والا سلائیڈ موجود ہو گا۔

اس سلائیڈ کر کھسکا کر مخالف سائیڈ پر کریں تو مسینجر کا رنگ فوراً بدل جائے گا کیونکہ اب آپ خفیہ پیغام بھیجنے جا رہے جو آپ کے مخصوص کردہ دورانیے کے بعد خود بخود وصول کرنے والے کے فون سے حذف بھی ہو جائے گا۔ اگلی اسکرین پر اسی حوالے سے بتایا جائے گا۔

facebook-secret-message-2

OK کے بٹن پر ٹچ کر دیں۔ اس کے بعد جب آپ پیغام لکھیں گے تو بھیجنے سے پہلے یہ طے کرنا ہو گا پیغام دیکھے جانے کے کتنے وقت بعد خود بخود غائب ہو جائے۔

facebook-secret-message-3

چند سیکنڈز، منٹس یا گھنٹوں کے علاوہ ایک دن کا وقت بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔

جب بھی آپ اس طرح سیکرٹ میسج بھیجنے کے لگیں تو پہلے بمب کے نشان والے آئی کن کے ذریعے اس کے حذف ہو جانے کا وقت ضرور منتخب کر لیں۔

چونکہ یہ خفیہ چیٹ ہے اس لیے مسینجر میں اس کا الگ سے تھریڈ بھی بن جائے گا تاکہ شناخت ہو سکے۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں