twitterfacebook

اپنے ملک کے لیے نادستیاب ایپلی کیشنز کیسے انسٹال کریں

اپنے ملک کے لیے نادستیاب ایپلی کیشنز کیسے انسٹال کریں

اپنے اسمارٹ فون پر کوئی ایپلی کیشن انسٹال کرتے وقت اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ ایپلی کیشن اسٹور پر تو موجود ہوتی ہے لیکن آپ اسے انسٹال نہیں کر پاتے کیونکہ ابھی تک وہ آپ کے ملک کے لیے دستیاب نہیں ہوتی۔ اس لیے وہاں یہ لکھا ہوتا ہے: This item isn’t available in your country

affwk08-mi-max_300x250PK-[C:G.Phon]

مثلاً اگر آپ پوکے مون گو ایپلی کیشن کو آزمائیں تو یہ ایپ ابھی پاکستان میں دستیاب نہیں۔ اگرچہ ایسی ایپلی کیشنز کی APK فائل ڈاؤن لوڈ کر کے بھی انھیں انسٹال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ناقابلِ بھروسا ویب سائٹس پر جانا پڑتا ہے اور APK فائل کے بدلے وائرس یا وائرس زدہ فائل بھی ڈاؤن لوڈ ہو سکتی ہے۔

اس مسئلے سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ فون پر کوئی وی پی این ایپلی کیشن استعمال کریں جیسے کہ TunnelBear VPN ۔
وی پی این ایپلی کیشن کے ذریعے آپ باآسانی اپنا مقام بدل سکتے ہیں۔ ٹنل بیئر کے علاوہ بھی کئی ایسی ایپس دستیاب ہیں اور آپ اپنی پسند کی ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

install-app-android-in-any

اگر آپ پوکے مون گو انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو وی پی این میں ایسا ملک منتخب کریں جہاں یہ ایپ دستیاب ہو جیسے کہ امریکا۔اس کے بعد جب آپ ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور پر دیکھیں گے تو اب وہ بخوشی انسٹال ہونے کے لیے موجود ہو گی کیونکہ اب کی بار اسے یہ نہیں معلوم کہ آپ دراصل بدستور پاکستان میں ہی موجود ہیں بلکہ پلے اسٹور آپ کو امریکی صارف سمجھتے ہوئے ایپلی کیشن پیش کر دے گا۔

اس کے علاوہ دوسرا حل یہ ہے کہ گوگل پلے اسٹور کی بجائے کسی دوسری ویب سائٹ سے ایپلی کیشن کی APK فائل ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ لیکن اس میں تھوڑا سا خطرہ رہتا ہے کہ کہیں فائل وائرس زدہ نہ ہو۔ اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ قابلِ بھروسا ویب سائٹس سے APK فائلز ڈاؤن لوڈ کریں اور انھیں انسٹال کرنے سے پہلے اینٹی وائرس سے اسکین ضرور کر لیں۔

ایسی کئی ویب سائٹس موجود ہیں ان تک پہنچنے کے لیے آپ ایپلی کیشن کا نام گوگل پر لکھ کر تلاش کریں تو کئی نتائج آپ کے سامنے آجائیں گے۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

  • Ranchiel

    شکریہ، لیکن یہ اس کے لئے Jio TV .، میں نے انسٹال کر سکتے لاگو نہیں کیا جا سکتا ہے کہ لگتا ہے لیکن کسی بھی چینل دیکھ نہیں سکا

error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں