اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

گوگل نے اینڈرائیڈ کی بہت بڑی کمی پوری کردی، صارفین خوش!

3,743

بالآخر گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی ایک بہت بڑی کمی پوری کردی۔ اس نے موبائل فائل آرگنائزیشن اور شیئرنگ ایپ ‘فائلز گو!‘ (Files Go!) جاری کردی ہے ۔

گزشتہ ماہ بیٹا ورژن میں پیش کی گئی یہ ایپ صارفین کے لیے فائلز تلاش کرنا، انہیں کلاؤڈ پر ڈالنا، دوسرے اسمارٹ فونز کے ساتھ شیئر کرنا ممکن بناتی ہے ۔ یہ گوگل کے اینڈرائیڈ اوریو 8.1 کی اہم ترین ایپ ہوگی ۔

فائلز گو! ان صارفین کے لیے مددگار ہوگی جو اس وقت فائل آرگنائزیشن کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس استعمال کرتے ہیں، جو قیمتاً بھی ہوتی ہیں اور مفت بھی ہوں تو اشتہارات کی حامل ہوتی ہیں۔

ڈاؤنلوڈز، received فائلز، ایپس، تصاویر، وڈیوز، آڈیوز اور دستاویزات تک براہ راست رسائی کے ساتھ ساتھ فائلز گو! ڈیوائس میں جگہ خالی کرنے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔ مثلاً یہ ایپ بتا سکتی ہے کہ ایپ کیشے، غیر استعمال شدہ ایپس، بڑی فائلوں اور ڈاؤنلوڈ شدہ فائلوں کو خالی کرکے آپ کتنی جگہ بنا سکتے ہیں؟

یہ آف لائن فائلز شیئرنگ کرنے کے لیے بھی استعمال ہوگی ، جس میں بلوٹوتھ یا وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے آپ دوسری ڈیوائسز پر ڈیٹا شیئر کر سکتے ہیں ۔ اگر دوسرے شخص کے پاس بھی فائلز گو! ہے اور اس نے فائل شیئرنگ enable کر رکھی ہے تو صرف بھیجنا اور وصول کرنا ہوگا ۔ یہ فائل ٹرانسفر انکرپٹ شدہ ہوگا، بہت تیز (125 میگابائٹس فی سیکنڈ تک) اور مفت بھی!

اسٹوریج کم ہو جانے پر یہ ایپ آپ کو اپنی فائلیں ڈرائیو، ون ڈرائیو، ڈراپ بکس اور دیگر ایپس پر ڈالنے کی سہولت بھی دے گی ۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ ایک مہینے سے اس ایپ کو جانچ رہا تھا اور اس نے اوسطاً صارفین کی 1 جی بی اسٹوریج بچائی ہے۔

اب یہ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے موبائل پر کم از کم اینڈرائیڈ 5.0 ہونا چاہیے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں