اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

گوگل کے ہوم مِنی سپیکر میں خرابی

422

گوگل کے بلاگ اور ریڈ اٹ Reddit پر ظاہر ہونے والی ریپورٹوں کے مطابق گوگل کے سپیکر ہوم مِنی Home Mini فُل آواز پر کام کرنا بند کر دیتا ہے اور تا حال اس مسئلے کی اصل وجہ کا علم نہیں۔

گوگل نے ان ریپورٹوں پر ردِ عمل ظاہر کیا ہے اور فی الحال مزید معلومات جمیع کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ کمپنی کو مسئلے کا پتہ ہے اگرچہ اسے وجہ کا علم نہیں۔

بعض صارفین کے مطابق یہ مسئلہ صرف مخصوص گانے چلانے پر پیش آتا ہے جس سے معاملہ اور بھی پیچیدہ ہوجاتا ہے۔

فی الحال سب سے آسان حل یہی ہے کہ آواز کو کم رکھا جائے جب تک گوگل اس مسئلے کا کوئی تلاش نہ کر لے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں