اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

گوگل کا اینڈرائیڈ ایپس پر کریک ڈاؤن

1,312

سالہا سال تک صارفین کی شکایات سننے کے بعد بالآخر گوگل نے ان اینڈرائیڈ ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جو صارفین کی لاک اسکرین پر فضول اشتہارات دکھاتی ہیں۔ یعنی ای ایس فائل ایکسپلورر جیسی مشہور زمانہ ایپ بھی زد میں آئے گی جس کے اب تک 100 ملین سے زیادہ ڈاؤنلوڈز ہو چکے ہیں۔

صارفین کو زچ کر دینے والی یہ ایپس ایسے اشتہارات تک دکھاتی ہیں جو اسپائی ویئر کے حامل ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال صارفین نے ایسی ایپس کی فہرست تیار کی تھی جس میں ای ایس فائل ایکسپلورر، ہائی فونٹ اور 360 سکیورٹی جیسی ایپس بھی شامل تھیں۔ یہی نہیں سام سنگ جیسے بڑے ادارے بھی اپنے فونز میں پہلے سے ایسی ایپس انسٹال کرتے ہیں جو ایسی حرکتیں کرتی ہیں۔

ناقص اور گھٹیا اشتہارات گوگل کی مصنوعات کے لیے بہت پریشان کن ہیں اور گزشتہ سال اداروں کو اپنے نیٹ ورک سے دو ارب سے زیادہ اشتہارات نکالنا پڑے تھے۔ اس لیے ایسی ایپس جوگمراہ کن ہوں، اینڈرائیڈ کے نظام میں خلل ڈالتی ہوں، نامناسب ہوں یا دوسری ایپس یا ڈیوائس کے کاموں میں مداخلت کریں، انہیں اسٹور سے نکالا جا سکتا ہے۔

گوگل نے رواں سال Play Protect کے نام سے ایک فیچر بھی جاری کیا ہے جس کا مقصد اس مسئلے کو حل کرنا ہے لیکن اب بھی اینڈرائیڈ پر ایسی بہت سی ایپس موجود ہیں جن کے خلاف اب حتمی قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں