اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

گوگل اسسٹنٹ اب 400 ملین ڈیوائسز پر

373

گوگل اسسٹنٹ اب 400 ملین ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے، جن میں 6 ملین سے زیادہ ہوم اسمارٹ اسپیکرز بھی ہیں جو گزشتہ اکتوبر میں ہوم منی کی دستیابی کے بعد فروخت ہوئے ہیں۔

گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ "موسم سرما تعطیلات میں گوگل ہوم کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 گنا اضافہ ہوا ہے، جن کی مدد سے آپ زیادہ اسمارٹ ڈیوائسز کو کنٹرول کر سکتے ہیں، زیادہ سوالات پوچھ سکتے ہیں، زیادہ موسیقی سن سکتے ہیں اور گوگل ہوم پر اپنے اسسٹنٹ سے نت نئی باتیں کر سکتے ہیں۔”

2017ء میں کروڑوں گوگل ڈیوائسز فروخت ہوئی اور چند مہینے پہلے ہوم منی کے آغاز کے ساتھ ہی ہر سیکنڈ میں ایک گوگل ہوم ڈیوائس فروخت ہو رہی ہے۔ یہ پچھلے سال کل 6.3 ملین ہوم اسمارٹ ااسپیکرز بنتے ہیں اور اب تک کے 6.7 ملین!

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

گوگل ہوم منی ایمیزن کے ایکو ڈاٹ کے مقابلے پر بنایا گیا تھا اور اس کی فروخت کا آغاز 19 اکتوبر سے ہوا۔ ایکو ڈاٹ گزشتہ سال ایمیزن مارکیٹ پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات میں سے ایک تھا۔ ایمیزن نے کرسمس کے بعد اعلان کیا تھا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اس کی کروڑوں ڈیوائسز فروخت ہوئیں۔

ہوم منی اور ہوم میکس اسمارٹ اسپیکرز سے قبل گوگل اسسٹنٹ کو JBL اور سونی جیسے برانڈز کے نئے اسمارٹ اسپیکرز تک توسیع دی گئی تھی۔ دیگر نئی ڈیوائسز جن میں گوگل اسسٹنٹ موجود ہے، ان میں پکسل بڈز، کروم بک اور پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

حالیہ چند ہفتوں میں گوگل اسسٹنٹ اینڈرائیڈ ٹیبلس اور اسمارٹ فونز کے لیے بھی پیش کیا گیا ہے جو لالی پوپ ورژن استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ مارش میلو اور نوگٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تھا ۔ اب جاپانی، جرمن اور انگریزی کے بھارتی و آسٹریلوی لہجے سمیت آٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں