اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

فٹ بٹ کا قاتل آ گیا

663

جب بات ہو اسمارٹ واچز کی تو گارمن اور فٹ بٹ میں ‘چھتیس کا اکڑا’ رہتا ہے۔ دونوں ادارے بہت عمدہ اسمارٹ واچز بناتے ہیں لیکن جب بات ہو سستی واچز کی تو گارمن اب فٹ بٹ کو ایک زبردست دھچکا پہنچا سکتا ہے۔

ویووفٹ 4 (Vivofit 4) نامی گارمن کے اس ایکٹیوٹی ٹریکر کی قیمت صرف 80 ڈالرز ہے، جس میں رنگین اسکرین بھی ہے، مختلف سرگرمیاں جانچنے کی صلاحیت بھی، واٹر پروف کیسنگ، ایک سال کی بیٹری لائف اور تبدیل کرنے کے قابل رسٹ بینڈز بھی۔ گارمن کی گزشتہ مصنوعات کو دیکھتے ہوئے یہ بھی توقع رکھی جا سکتی ہے کہ یہ کام بھی بخوبی کرے گی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ ویووفٹ سلسلے کی چوتھی اسمارٹ واچ ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ فٹ بٹ کی سستی مصنوعات میں اس کی بہترین خصوصیات شامل نہیں ہوتیں، بالکل اسی طرح ویووفٹ4 میں بھی ایسا ہوگا لیکن تقابل کیا جائے تو ویووفٹ4 بہتر نظر آتا ہے، مختصر ڈیزائن، رنگین اسکرین، بیٹری لائف اور کم قیمت سب حوالوں سے۔

اب اگر کوئي شخص فٹ بٹ کا اندھا پرستار ہے تو الگ بات، ورنہ گارمن ویووفٹ4 کم از کم فٹ بٹ الٹا (Fitbit Alta) کی کہانی تو تمام کردے گا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں