اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

گم شدہ فون ڈھونڈیں، لاک کریں یا اس میں موجود ڈیٹا ڈیلیٹ کریں

728

اسمارٹ فون کا گم یا چوری ہو جانا آج کل ایک معمولی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل اس حوالے سے ہماری مدد کرنے کے لیے نت نئے طریقے فراہم کرتا رہتا ہے۔

چوری یا گم ہو جانے والے فون کو تلاش کرنے کے لیے ’’فائنڈ مائی ڈیوائس‘‘ کی سہولت یوں تو پہلے سے موجود تھی لیکن اب گوگل نے اسے مزید بہتر بناتے ہوئے دوبارہ سے پیش کیا ہے۔

فائنڈ مائی ڈیوائس اب ایک باقاعدہ ایپلی کیشن کی صورت میں اینڈروئیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے۔

موبائل فون چور کو رنگے ہاتھوں پکڑیں

فائنڈ مائی ڈیوائس

یہ ایپ اینڈروئیڈ صارفین انسٹال کر کے اس میں اپنا گوگل اکاؤنٹ شامل کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں ایک ہی گوگل اکاؤنٹ ایک سے زائد ڈیوائسز پر اسی طرح ایپ انسٹال کر کے شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح فون کے چوری یا گم ہونے کی صورت میں جب آپ گوگل ڈیوائس منیجر کی ویب سائٹ پر لاگ اِن کریں گے تو وہاں آپ کی تمام ڈیوائسز کی تفصیل موجود ہو گی۔

find-my-device-android

فون کے چوری یا گم ہونے کی صورت میں چونکہ یہ انتہائی ضروری ہوتا ہے کہ فون ملے نہ ملے کم از کم اس میں موجود ہمارا حساس ڈیٹا حذف ہو جائے تو اس کے لیے گوگل نے ایریز ڈیٹا کا فیچر رکھا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ فون میں موجود تمام ڈیٹا حذف کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایس ڈی کارڈ کا ڈیٹا حذف نہیں ہو گا۔

اسی طرح اگر آپ کو خدشہ ہو کہ فون کہیں قریب موجود ہے تو اس پر ساؤنڈ چلا کر اسے کھوجنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

گم شدہ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کا کیسے سراغ لگائیں

اس کے علاوہ سب سے اہم آپشن یہ ہے کہ اس کا موجودہ مقام جانا جا سکتا ہے۔ ان تمام فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہو اور اس پر لوکیشن کی سروس بھی فعال ہو۔

گوگل پلے اسٹور پر Find My Device میں ڈیوائس لکھ کر آپ اس ایپ کو انسٹال کر لیں جبکہ ڈیوائس منیجر یہاں دیکھیں:
google.com/android/devicemanager

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں