اپنے قریب دستیاب مفت انٹرنیٹ کی تفصیل اب فیس بک سے جانیں

فیس بک نہ صرف دلچسپ فیچرز کے ذریعے اپنے صارفین کے دل جیتنے میں مصروف بلکہ اس کوشش میں بھی ہے کہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں۔

اس سلسلے میں فیس بک اس سے قبل دنیا کے کئی ملکوں میں بنیادی مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا پروگرام بھی شروع کر چکی ہے اور اس کے علاوہ فیس بک لائٹ اور فیس بک مسینجر ڈیٹا سیور کے ذریعے انٹرنیٹ کے کفایتی استعمال کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔

فیس بک میسنجر میں ڈیٹا بچائیں

اب اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے فیس بک کی جانب سے ایک نئے پروگرام کی آزمائش جاری ہے جس کے ذریعے فیس بک صارفین کسی دوسری ایپلی کیشن یا ویب سروس کی بجائے فیس بک ایپلی کیشن کے ہی ذریعے جان سکیں گے کہ ان کے قریب میں مفت انٹرنیٹ کہاں دستیاب ہے۔

اس نئے فیچر کو وائی فائی ڈسکوری Wi-Fi Discovery کا نام دیا گیا ہے جو کہ صارف کے قریب میں موجود مفت وائرلیس انٹرنیٹ یا ہاٹ اسپاٹ کو تلاش کر سکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنی لوکیشن سروس کو فعال رکھنا ہو گا اور فیس بک آپ کا موجود مقام جان کر آپ کو بتا سکے گی کہ آپ کے قریب میں مثلاً کسی شاپنگ مال، دکان یا بس اسٹاپ وغیرہ پر مفت انٹرنیٹ دستیاب ہے۔

یہ نیا فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں اور چند ممالک کے لیے دستیاب ہے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ یہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ یقیناً اس نئے فیچر کی بدولت صارفین فیس بک کو استعمال کرنے مزید ترجیح دیں گے۔

یہ تحاریر بھی اپ کو پسند آئیں گی اس مصنف کے مزید مضامین دیکھیں

Comments are closed.

error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں