فیس بک اب لائے گا ‘ڈاؤن ووٹ’ بٹن

1,054

فیس بک صارفین کے درمیان ہونے والے مکالمے کو ایک بامعنی حیثیت کس طرح دے سکتا ہے؟ نامناسب تبصروں پر ‘ڈاؤن ووٹ’ کی سہولت دے کر۔ جی ہاں! فیس بک اس وقت محدود پیمانے پر چند پیجز کے تبصروں پر ‘ڈاؤن ووٹ’ کو آزما رہا ہے۔ البتہ یہ قدم سینسرشپ کے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دے گا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ قدم دراصل صارفین کو ایک ہلکا پھلکا طریقہ فراہم کرے گا کہ وہ فیس بک کو آگاہ کریں کہ کوئی تبصرہ نامناسب اور گمراہ کن ہے۔ "ہم کوئی ڈس لائیک بٹن نہیں بنا رہے۔ ہم پبلک پیج پوسٹس پر ہونے والے تبصروں پر فیڈبیک حاصل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ اس کا تجربہ صرف امریکا میں بہت محدود پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔”

ڈاؤن ووٹ بٹن پر کلک کرنے سے تبصرہ چُھپ جاتا ہے اور صارف کو اضافی آپشنز بھی ملتے ہیں کہ یہ تبصرہ "ناگوار” تھا،”گمراہ کن” تھا یا "موضوع سے ہٹ کر” تھا۔ اس سے فیس بک کو پتہ چلے گا کہ کون سے تبصرے قابل اعتراض ہیں۔

دیکھیں، ایک پیج پر ڈاؤن ووٹ کا عملی مظاہرہ

فیس بک کے مطابق یہ ایک مختصر مدتی تجربہ ہے جو تبصروں، پوسٹس یا پیج کی رینکنگ پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں