اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

ایج کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے مائکروسافٹ کا نیا ایپ

301

ونڈوز موبائل کی ناکامی کے بعد مائکروسافٹ کی توجہ اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کی طرف مبذول ہوگئی ہے، تازہ کارروائی مائکروسافٹ ایج براؤزر کا اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے ریلیز کرنا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اور اب شنید ہے کہ فوٹو مینجمنٹ کے لیے مائکروسافٹ جلد ہی فوٹو کمپینئن Photos Companion نامی ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کرنے والا ہے اگرچہ فی الحال اس کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے تصاویر کو وائی فائی کے ذریعے فون سے کمپیوٹر پر منتقل کیا جاسکے گا تاہم دونوں ڈیوائسز کا ایک ہی نیٹ ورک پر ہونا لازمی ہے، شاید مائکروسافٹ اس ایپ کے ذریعے ان صارفین کی توجہ مبذول کرنا چاہتا ہے جنہیں “ون ڈرائیو” سروس پسند نہیں جس میں ایک مشابہ ٹول موجود ہے۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں