اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

ڈرونز کا نیا برطانوی قانون، سخت سزائیں تجویز

381

برطانیہ میں جلد ہی ایک ایسا قانون منظور ہونے جا رہا ہے جس کے تحت پولیس کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی ایسے ڈرون کو جو اس کی نظر میں مشتبہ ہو اتروا لے، مار گرائے یا ضبط کر لے۔

پولیس کو ثبوت اکٹھا کرنے کی غرض سے یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ ایسے مشتبہ ڈرونز کے حصے الگ کر سکے، یہ قانون اگلے سال موسمِ بہار سے نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں پہلے ہی “ڈرون کوڈ” کے نام سے ایک قانون موجود ہے جس کا مقصد ڈرون آپریٹرز کی محفوظ اور ذمہ دارانہ پرواز کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاہم حکومت کو لگتا ہے کہ اس قانون کو تقویت بخشنے کے لیے مزید طاقت اور قوانین کی ضرورت ہے۔

امریکہ میں پہلے ہی ڈرونز کو رجسٹر کرنے کا نظام رائج ہے جس کے لیے برطانیہ بھی تگ ودو میں مصروف ہے، نئے قانون کے تحت 250 گرام سے زیادہ وزنی ڈرون کو رجسٹر کرنا لازمی ہوگا۔

نئے قوانین کے تحت لوگوں کی پرائیویسی میں مخل ہونے اور ڈرونز کا مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کرنے پر بھی سخت سزائیں دی جائیں گی۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں