اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

سائبر منڈے، نئے ریکارڈ، ایمازان پیچھے رہ گیا

623

گزشتہ پیر کے اختتام کے ساتھ ہی چھٹیوں اور شاپنگ کا پہلا ہاف اپنے اختتام کو پہنچا جسے سائبر منڈے Cyber Monday کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، اس سال کی خاص بات وہ ضخیم رقم ہے جو سمارٹ فونز کے ذریعے خرچ کی گئی۔

شماریات کے حساب سے سائبر منڈے کے دن 81 ملین امریکیوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کی اور مجموعی طور پر 6.6 ارب ڈالر کی رقم مصنوعات کی خریداری میں خرچ کر ڈالی جبکہ پہلی بار سمارٹ فونز کے ذریعے خرچ کی گئی رقم دو ارب ڈالر رہی۔

موبائل ڈیوائسس میں اگر مزید تفصیل میں جایا جائے تو 2 ارب ڈالر کی مجموعی رقم میں سے 1.4 ارب ڈالر سمارٹ فونز جبکہ بقیہ 600 ملین ڈالر کی رقم ٹیبلیٹس کے ذریعے ادا کی گئی۔

یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ “بلیک فرائیڈے” کے مقابلے میں امریکیوں نے “سائبر منڈے” میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی کیونکہ شاپنگ کرنے والوں کی تعداد 66 ملین رہی۔

اور توقع کے برخلاف زیادہ تر امریکیوں نے وش Wish کی ویب سائٹ اور ایپ کا رخ کیا جبکہ ایمازان دوسرے نمبر پر رہا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں