twitterfacebook

ماہنامہ کمپیوٹنگ انٹرن شپ پروگرام

ماہنامہ کمپیوٹنگ انٹرن شپ پروگرام

ماہنامہ کمپیوٹنگ اردو زبان میں شائع ہونے والا پاکستان کا پہلا جریدہ ہے۔ کمپیوٹنگ نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کمپیوٹنگ کے لاکھوں قارئین ہیں۔ کمپیوٹنگ کو ایک کاروبار کے بجائے مشن کی طرح چلایا جاتا ہے اور ہمارا مقصد اُردو زبان جاننے والوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی دنیا سے تازہ ترین معلومات اور علم انہی کی زبان میں پہنچانا ہے۔

صرف 825 روپے میں کمپیوٹنگ میگزین کے سالانہ خریدار بن کر گھر بیٹھے ہر ماہ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک میگزین حاصل کریں اور ساتھ ہی حاصل کریں 3000 روپے مالیت کے 45 سے زیادہ سابقہ شماروں کی سافٹ کاپیز بالکل مفت!

ہم صرف نظریاتی تربیت ہی نہیں بلکہ عملی تربیت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں ماہنامہ کمپیوٹنگ کے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ اس انٹرن شپ پروگرام میں ہمیں درج ذیل شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے طلباء اور احباب شرکت کرسکتے ہیں۔

  • سوشل میڈیا مارکیٹنگ
  • مضمون نگاری و ترجمہ
  • ویب سائٹ کانٹینٹ منیجمنٹ بذریعہ ورڈ پریس
  • ورڈ پریس تھیم موڈیفکیشنز

اس دو ماہ پر محیط انٹرن شپ پروگرام کے آخر میں شرکاء کو شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ یہ پروگرام فی الحال صرف پاکستان میں رہنے والے احباب کے لئے ہے۔

شرکت کے خواہش مند احباب اس فارم  پر اپنی معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔

  • Rana Mahmood Ahmad

    salam sir, ye programm duration kab se kab ha ta k ham sahi maloomat aur form fill kr sakain…

  • Malik Muhammad Ashiq

    Mashallah……….. Great Job by Computing Team

error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں