اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

بل گیٹس اور اسٹیو جابس کی بیٹیاں بھی مدمقابل

وہ انسانی حیاتیات میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ کہتی ہیں کہ مجھے بچوں کی بہبود میں بہت دلچسپی ہے، خاص طور پر امریکا میں۔
1,765

بل گیٹس اور اسٹیو جابس ٹیکنالوجی کی دنیا کے عظیم نام ہیں۔ 1980ء کی دہائی سے ہی دونوں ایک دوسرے کےسخت مقابل بنے اور دنیا پر راج کیا۔ اسٹیو جابس تو اب ہم میں نہیں رہے لیکن گیٹس اب بھی اپنی انسان دوست سرگرمیوں کے ساتھ دنیا میں موجود ہیں۔ لیکن رقابت کی تاریخ آج بھی خود کو دوہرا رہی ہیں۔ دونوں کی صاحبزادیاں گھڑ سواری میں ایک دوسرے کی حریف ہیں۔ یہ ہیں 21 سالہ جینیفر گیٹس اور 19 سالہ ایوا جابس!

تصوّر کیجیے کہ آپ دنیا کی امیر ترین شخصیت کی اولاد ہیں، آپ کے خیال میں کسی ایسے شخص کی زندگی کیسی ہو سکتی ہے؟ جینیفر کی زندگی کی کچھ جھلکیوں سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی زندگی ہماری توقعات اور اندازوں سے بالکل ہٹ کرہے۔ آئیے دیکھتے ہیں:

بل اینڈ میلنڈا گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی 26 اپریل 1996ء کو پیدا ہوئی۔ ان سے چھوٹے بھی دو بہن بھائی ہیں، روری اور فوبی۔


گو کہ ان کے والد مائیکروسافٹ بنانے کی وجہ سے معروف ہیں، لیکن یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ گیٹس صاحب نے اپنی اولاد کے اسکرین ٹائم تک پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ان کی اولاد میں سے کسی کو 14 سال کی عمر تک فون رکھنے کی اجازت ہی نہیں دی گئي۔


جینیفر نے اپنے والد کے تعلیمی ادارے لیک سائیڈ ہائی اسکول، سیاٹل میں تعلیم حاصل کی اور گریجویشن کے بعد اسٹینفرڈ یونیورسٹی گئیں۔


وہ انسانی حیاتیات میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ کہتی ہیں کہ مجھے بچوں کی بہبود میں بہت دلچسپی ہے، خاص طور پر امریکا میں۔


لیکن جینیفر کی توجہ محض تعلیم پر ہی نہیں۔ وہ ایک بہترین گھڑ سوار ہیں اور چھ سال کی عمر سے یہ شوق رکھتی ہیں۔ ان کے گھوڑے کا نام ایلکس ہے۔


اپنے اس شوق کے لیے بل گیٹس نے صاحبزادی کو ویلنگٹن، فلوریڈا میں جگہ خرید کر دے رکھی ہے جو امیر گھڑ سواروں میں کافی مشہور ہے۔انہوں نے یہ جگہ 37 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔


جینیفر ایو جابس کے علاوہ معروف کاروباری شخصیت مائیکل بلوم برگ کی صاحبزادی جارجیانا، بروس اسپرنگس ٹین کی بیٹی جیسیکا اور اسٹیون شپیل برگ کی بیٹی ڈیسٹری کا مقابلہ بھی کر چکی ہیں۔


جینیفر کہتی ہیں کہ گھڑ سواری اور تعلیم کے درمیان توازن نے ان کی زندگی کو کچھ مصروف ضرور بنا دیا ہے لیکن انہیں یہ دونوں کام پسند ہیں۔ وہ ہفتہ بھر تعلیم حاصل کرتی ہیں اور ویک اینڈ پر گھڑ سواری۔


جینیفر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بتاتا ہے کہ وہ سفر کے لیے بھی وقت نکال لیتی ہیں۔ وہ کویت،اسپین اور آسٹریلیا جا چکی ہیں۔


ان کی پوسٹس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مصر کے معروف گھڑ سوار نائل نصر کے ساتھ دوستی رکھتی ہیں اور یہ کافی سنجیدہ نوعیت کی ہے۔ چند روز قبل انہوں نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کی۔


بل گیٹس یقین رکھتے ہیں کہ ان کے بچے اپنی زندگی کا راستہ خود چنیں۔ 2011ء میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی دولت کا بہت "معمولی” حصہ ان کی اولادمیں تقسیم ہو اور انہیں اپنی زندگی خود بنانی پڑے۔ وہ الگ بات کہ وہ "معمولی” حصہ بھی فی بچہ 92.3 ارب ڈالرز بنتا ہے۔


اب جینیفر اپنے راستے پر گامزن ہیں اور ان کا ارادہ طب کے شعبے میں جانے کا ہے۔


البتہ گھڑ سواری ان کی راہ میں حائل ہو سکتی ہے۔وہ چند سال گھڑ سواری کو دیں گی اور میں ان کی کارکردگی طے کرے گی کہ جینیفر کا مستقبل کیا ہوگا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں