twitterfacebook

سالانہ خریداری

ماہنامہ کمپیوٹنگ نے اپنے قارئین کی سہولت کے پیش نظر سالانہ خریداری کا سلسلہ بھی جاری کررکھا ہے جس کے تحت قاری رعایتی قیمت ادا کرکے گھر بیٹھے ماہنامہ کمپیوٹنگ کے 12 شمارے (ہر ماہ ایک تازہ شمارہ) بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام  سالانہ خریداروں کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک شمارہ ارسال کیا جاتا ہے۔ ساتھ کمپوٹنگ کے درجنوں سابقہ شماروں کی ڈیجیٹل کاپیاں بالکل مفت مل جاتی ہیں۔ اگر آپ کمپیوٹنگ خریدنے سے پہلے اس کی نمونے کی کوئی کاپی ملاحظہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ربط ملاحظہ کیجئے۔

آپ زر سالانہ (سبسکرپشن فیس) جو کہ 825 روپے ہے، بذریعہ بینک ٹرانسفر/ڈپازٹ، کیش آن ڈیلیوری، ایزی پیسہ یا منی آرڈر ارسال کرسکتے ہیں۔

یہ شمارے آپ بھی کیسے حاصل کر سکتے ہیں یہ جاننے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کریں:

بینک ٹرانسفر / بینک ڈپازٹ

بینک ٹرانسفر / ڈپازٹ ہمارے نزدیک سب سے بہتر اور تیز ترین طریقہ ہے۔ ماہنامہ کمپیوٹنگ کا بینک اکاؤنٹ حبیب بینک (ایچ بی ایل) میں ہے۔ آپ اس اکاؤنٹ میں پاکستان کے کسی بھی علاقے میں واقع ایچ بی ایل کی برانچ  سے رقم بغیر کسی اضافی فیس کے منتقل یا جمع کرواسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی دوسرے بینک کی انٹرنیٹ بینکنگ رکھتے ہیں تو آپ ہمارے اکاؤنٹ میں انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر بھی کرسکتے ہیں۔ رقم جمع کروانے کے بعد ہمیں ہمارے رابطہ نمبر 03422507857 پر بذریعہ ایس ایم ایس اپنے نام، پتے، ای میل ایڈریس اور رقم جمع کروانے کی تفصیل سے آگاہ کردیں۔ اکاؤنٹ کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:

bank-account-detailsکیش آن ڈیلیوری

اگر آپ کا انتخاب کیش آن ڈیلیوری ہے تو آپ اپنا مکمل نام، پتا اور ای میل ایڈریس ہمیں ای میل یا ایس ایم ایس [03422507857] یا یہ فارم پُر کرکے ارسال کردیں اور ہم تازہ ترین دستیاب شمارہ بذریعہ وی پی پی [ویلیو پے ایبل پوسٹ] ارسال کردیں گے۔ اس طرح پہلا شمارہ آپ کے حوالے کرتے ہوئے ڈاکیا آپ سے سالانہ خریداری کی رقم وصول کرلے گا۔ اس صورت میں سالانہ خریداری کی رقم 900 روپے ہوگی۔  یہ طریقہ زیادہ آسان ہے کیونکہ اس طرح آپ منی آرڈر بھیجنے یا بینک ڈپازٹ کی زحمت سے بھی بچ جاتے ہیں۔ وی پی پی وصول کرنے کے بعد آپ کی ادا کردہ رقم ہم تک منی آرڈر کی شکل میں پہنچتی ہے جس میں کچھ وقت لگ جاتے ہیں۔

منی آرڈر

اگر آپ  رقم بذریعہ منی آرڈر ارسال کرنا چاہتے ہیں تو مبلع آٹھ سو پچیس روپے ﴿825﴾ روپے حسب ذیل پتے پر ارسال کیجئے۔

ماہنامہ کمپیوٹنگ
57، پریس چیمبرز، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی

منی آرڈر فارم پر اپنا نام، پتا اور فون نمبر واضح طور پر لکھیں۔ بصورت دیگر ہمارے لئے شمارہ بھیجنا اور آپ سے رابطہ کرنا ممکن نہیں ہوسکے گا۔

ایزی پیسہ

اگر آپ ایزی پیسہ کے زریعے سالانہ خریداری کی رقم ادا کرنے کے خواہش مند ہیں تو آٹھ سو پچیس روپے کی رقم ہمارے ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر 034883122029 پر ارسال کریں۔ اس کے بعد 03422507857 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں۔

ڈیجیٹل ورژن

آپ کمپیوٹنگ کی ڈیجیٹل کاپی بھی سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں آپ کو کمپیوٹنگ ہر ماہ پی ڈی ایف کی شکل میں ملتا رہے گا اور کوئی پرنٹڈ کاپی نہیں بھیجی جائے گی۔ یہ پی ڈی ایف کاپی آپ کسی بھی کمپیوٹر، اسمارٹ فون، ٹیبلٹ پر جب چاہیں، جہاں چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ یہ سہولت بیرون ملک بسنے والے قارئین کے لئے خاص طور پر مفید ہے کیونکہ اس طرح پوسٹل اخراجات سے بچا جاسکتا ہے۔

ڈیجیٹل کاپی کے حصول کے لئے بھی آپ کو 825 روپے کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ اس حوالے سے مزید رہنمائی کے لئے crm@computingpk.com پر ای میل ارسال کیجئے۔

کچھ دیگر اہم باتیں

آپ سے وصول کی گئی رقم کمپیوٹنگ کے تازہ شماروں کے لئے ہے۔ سابقہ شماروں کی ڈیجیٹل کاپیاں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ تاہم یہ مفت شمارے آپ کے ذاتی استعمال کے لئے ہیں۔ اگر ہمیں ان کے غلط استعمال کا علم ہوا تو یہ سہولت فی الفور ختم کی جاسکتی ہے۔

جیسے ہی رقم ہمیں موصول ہوتی ہے ہم صارف کا ایریا 51 پر اکاؤنٹ بنا کر بذریعہ ای میل یوزرنیم اور پاس ورڈ ارسال کر دیتے ہیں۔ جہاں سالانہ خریداری کے حوالے سے تمام معلومات اور سابقہ شمارے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈنگ کےلیے موجود ہوتے ہیں۔ سافٹ کاپیز بذریعہ سی ڈی یا ڈی وی ڈی ارسال نہیں کی جاتیں۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کسی ڈاؤن لوڈ منیجر کا استعمال نہ کریں۔

ماہنامہ کمپیوٹنگ پاکستان میں اس طرح آن لائن سسٹم کے ذریعے سالانہ خریداروں کو سہولیات فراہم کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔

area51-downloads

 

error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں