اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

اینڈرائیڈ وَن رکھنے والے تمام فونز

1,712

گوگل چاہتا ہے کہ صارفین اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کا بالکل ویسا ہی لطف اٹھائیں، جیسا وہ چاہتا ہے۔ ادارے کا ہدف ہے کہ ایک ارب افراد ویسا اینڈرائیڈ استعمال کریں جیسا گوگل بناتا ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے گوگل کی نظریں ہیں نئی مارکیٹوں پر اور اس اینڈرائیڈ ورژن کا نام ہے "اینڈرائیڈ وَن” جس کے ہدف پر ہیں وہ صارفین جو پہلی بار اینڈرائیڈ استعمال کرنے جا رہے ہیں۔

یعنی یہ ایسا اسٹاک اینڈرائیڈ ہے جسے گوگل ہی ڈیزائن کرتا، بناتا اور مارکیٹ کرتا ہے۔ منصوبے کے تحت 2014ء میں پہلی بار بھارت، انڈونیشیا، نیپال، بنگلہ دیش، فلپائن سری لنکا اور دیگر ممالک میں فون جاری کیے گئے ۔ اِس وقت اینڈرائیڈ ون کن فونز پر موجود ہے؟ آئیے آپ کو مختصراً بتاتے ہیں:

شاؤمی می اے1

شاؤمی کا می اے1 ایک بہترین فون ہے۔ 220 ڈالرز قیمت میں صارف کو ملتا ہے فل ایچ ڈی پینل، وہ بھی ساڑھے 5 انچ کا، اندر ہے اسنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، ڈوئیل 12 میگاپکسل کیمرے اور 2x آپٹیکل زوم کا حامل لینس۔ 3080 ایم اے ایچ کی بیٹری اور بلوٹوتھ 4.2 اس کے علاوہ ہے ۔ می اے1 پاکستان سمیت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں خاص طور پر جاری کیا گیا ہے اور حال ہی میں یورپ بھی پہنچا ہے جہاں اس کی قیمت 229 یورو ہے ۔


موٹو ایکس4

موٹو ایکس4 ایک بہت خاص فون ہے، کیونکہ یہ نیکسس اور پکسل کے دائرے سے باہر واحد ڈیوائس ہے جو گوگل کے پروجیکٹ فائی کی باضابطہ سند رکھتی ہے۔ اس میں بہت کچھ ایسا ہے جو پسند آ رہا ہے۔ بہترین ہارڈویئر اور ساتھ پروجیکٹ فائی کی سروس اسے ایک جاندار فون بناتی ہے ۔

ہارڈویئر کے معاملے میں موٹو ایکس4 میں ہے 5.2 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین مع گوریلا گلاس 3، اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر، 3 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، ڈوئیل 12 + 8 میگا پکسل کیمرے اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا، آئی پی 68 سرٹیفکیشن وار 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری۔ امریکا میں یہ فون 399 ڈالرز کا ہے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت 43 ہزار روپے ہے۔


ایچ ٹی سی یو11 لائف

یو11 لائف میں موٹو ایکس4 سے ملتا جلتا بہت کچھ ہے۔ 5.2 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین، اسنیپ ڈریگن 630، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج، اور آئی پی 67 گرد اور پانی سے تحفظ۔ البتہ کمی ڈوئیل کیمروں کی ہے، اس میں 16 میگاپکسل کا واحد کیمرا ہے لیکن اتنا ہی سیلفی کیمرا بھی ہے ۔ فون کی بیٹری 2600 ایم اے ایچ ہے جو ایک دن کے لیے ہی مناسب ہوگی ۔

فون میں 3.5 ایم ایم جیک نہیں ہے، لیکن ساتھ ہی یو سونک ایئربڈز دیے گئے ہیں جو اس جیک کے بجائے یو ایس بی پورٹ میں لگتے ہیں۔ ویسے 349 ڈالرز کے فون میں اتنی سہولیات ہونا کافی ہیں۔


وائی! موبائل ایکس 1/ایکس2/ایس1/ایس2

گر آپ جاپان میں کوئی ایسا اینڈرائیڈ ون فون خریدنا چاہتے ہیں تو سافٹ بینک کا وائی! موبائل آپ کے لیے موجود ہے۔ اس میں شارپ کا ایکس 1 اور ایس1، کیوکیرا کا ایس2 اور ایچ ٹی سی کا ایکس 2 فون شامل ہیں۔

شارپ کے ایکس 1 اور ایس 1 دونوں میں فل ایچ ڈی IGZO پینلز ہیں اور یہ گرد اور پانی سے محفوظ فونز ہیں۔ ایکس 1 میں ہے 5.3 انچ کی اسکرین اور اس میں پروسیسر ہے اسنیپ ڈریگن 435۔ اس کے علاوہ 3 جی بی ریم، 32جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی سلاٹ، 16 میگاپکسل کا کیمرا، 8 میگاپکسل کا فرنٹ شوٹر اور 3900 ایم اے ایچ کی جاندار بیٹری۔ ایس1 میں 5.0 انچ کی اسکرین ہے، اسنیپ ڈریگن 430، 2 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی سلاٹ، 13 میگاپکسل کیمرا، 8 میگاپکسل فرنٹ شوٹر، اور 2530 ایم اے ایچ بیٹری۔ دونوں شارپ فونز اینڈرائیڈ 8.0 اوریو پر ہیں۔

کیوکیرا ایس2 کو دیکھیں تو اس بجٹ فون میں 5 انچ کا 720 پکسل ڈسپلے ہے، اسنیپ ڈریگن 425، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی سلاٹ، 13 میگاپکسل کیمرا، 2میگاپکسل کا فرنٹ کیمرا اور 2300 ایم اے ایچ کی بیٹری۔ یہ محض 20 ڈالرز ماہانہ کی قیمت پر دستیاب ہے۔

ایچ ٹی سی ایکس 2 میں ہے 5.2 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین، اسنیپ ڈریگن 630، 4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی سلاٹ، 16 میگاپکسل کے فرنٹ اور ریئر کیمرے اور 2600 ایم اے ایچ کی بیٹری۔ فون ملک کا بہترین اینڈرائیڈ ون فون ہے، جو 30 ڈالرماہانہ پر دستیاب ہے۔


جنرل موبائل جی ایم6/جی ایم5/جی ایم5 پلس

ترکی کا جنرل موبائل 4جی وہ پہلا اینڈرائیڈ فون فون تھا جس میں اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ تھی۔ یہ فون 2015ء میں پیش کیا گیا جبکہ اینڈرائیڈ ون ڈیوائسز ایک سال پہلے بھارت میں جاری ہوئی تھیں لیکن ان میں میڈیاٹیک پروسیسر تھا۔

اس وقت فون بنانے والے اس ترک ادارے کے پاس تین اینڈرائیڈ ون فونز ہیں: جی ایم6، جی ایم5 اور جی ایم 5پلس۔ جی ایم 5 اور جی ایم 5 پلس پرانی ڈیوائسز ہیں جن میں اسنیپ ڈریگن 617 پروسیسر ہے، پہلے کی اسکرین 5 انچ کی اور دوسری کی ساڑھے 5 انچ کی ہے۔

البتہ جی ایم 6 میڈیا ٹیک کی اوکٹاکور ایم ٹی 6737ٹی چپ سیٹ رکھتا ہے، اس میں 3 جی کی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج، 13 میگاپکسل کا کیمرا، 8 میگاپکسل کا فرنٹ شوٹر اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ تینوں ڈیوائسز اوریو پراپڈیٹ ہو چکی ہیں۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں