اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

اگلا سال 5جی اسمارٹ فونز کا سال ہوگا

1,449

کویلکوم کے 5جی منصوبے اب عملی صورت اختیار کرنے والے ہیں۔ اگلے سال یعنی 2019ء میں مختلف اسمارٹ فونز بنانے والے ادارے اپنے 5جی فونز جاری کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جن میں ایچ ٹی سی، ایل جی، سونی اور اوپو شامل ہیں، اور یہ سب کویلکوم کے بہت تیز اسنیپ ڈریگن ایکس50 موڈیم کے ابتدائی صارفین میں سے ہوں گے۔

کل 19 اداروں نے 5جی ڈیوائسز بنانے کے لیے کویلکوم سے معاہدے کیے ہیں یعنی اگلے سال ہمیں کئی 5جی فونز مارکیٹ میں نظر آئیں گے اور جب 5جی کمرشل طور پر جاری ہوگا تو اچھے خاصے فونز دستیاب ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2020ء تک امکان ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔

اتنے زیادہ اداروں کا کویلکوم کے ساتھ معاہدہ کرنا 5جی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ تیز ترین انٹرنیٹ کی سمت میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

کویلکوم کا اصل منصوبہ ایکس50 کو 2018ء میں جاری کرنے کا تھا لیکن یہ تاخیر کا شکار ہوا ہے اور اگلے سال ہی پایۂ تکمیل تک پہنچے گا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں