اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

اپنے فون یا پی سی کو ٹورینٹ ٹی وی بنائیں

1,902

دنیا بھر میں لاکھوں ٹی وی چینلز موجود ہیں لیکن وہ ہر جگہ میسر نہیں ہوتے۔ دنیا کی بڑی آبادی لوکل کیبل پر دستیاب دکھائے جانے والے چینلز پر ہی اکتفا کیے رہتی ہے چاہے ان کا معیار جیسا بھی ہو۔

صرف اگر اسپورٹس کی بات کریں تو  دنیا بھر میں ہر روز مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں جیسے کہ بیس بال، باسکٹ بال، سائیکلنگ، گالف، آئس ہاکی، رگبی وغیرہ۔ افسوس کی بات ہے کہ دنیا بھر میں مشہور یہ کھیل پاکستان میں براڈکاسٹ ہی نہیں ہوتے۔ حتیٰ کہ فٹ بال جیسے دنیا کے مقبول ترین کھیل کے کئی اہم میچز ہمارے ملک میں نہیں دکھائے جاتے۔

اگر آپ کسی بھی کھیل کا کوئی میچ  براہ راست بذریعہ انٹرنیٹ دیکھنا چاہیں تو اس کا بہترین طریقہ Ace اسٹریم پلیئر ہے۔ اس پلیئر کی مدد سے آپ کھیلوں کے علاوہ دیگر بھی کئی ٹی وی چینلز کو بذریعہ انٹرنیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی اچھی رفتار ہے تو ہائی ڈیفی نیشن ٹی وی بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ویسے چونکہ آج کل ہر جگہ ہی انٹرنیٹ کی اچھی رفتار حاصل ہے اور یہ پروگرام P2P سسٹم پر کام کرتا ہے اس لیے اس کی نشریات انتہائی بہترین اور رکاوٹ سے پاک ہوتی ہے۔

دراصل Acestream Torrent TV ٹورینٹ کی طرز پر کام کرتا ہے، اس کے ذریعے کوئی وڈیو یا آڈیو دراصل ٹورینٹ کی طرح دوسرے سیڈرز کے ذریعے آپ تک اسٹریمنگ کے ذریعے پہنچ رہی ہوتی ہے۔ اس پلیئر کے ذریعے ٹورینٹس پر موجود فلمیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ پروگرام ونڈوز کے علاوہ لینکس اور اینڈروئیڈ کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔

ونڈوز کے لیے مفت ڈاؤن لوڈ کریں

اینڈروئیڈ پر انسٹال کریں

یہ پروگرام کام کرنے کے لیے وی ایل سی میڈیا پلیئر کا استعمال کرتا ہے اس لیے اگر وی ایل سی میڈیا پلیئر بھی آپ کے پاس انسٹال ہو تو بہتر ہے۔

وی ایل سی میڈیا پلیئر ڈاؤن لوڈ کریں

اگر آپ فٹ بال میچز لائیو دیکھنا چاہتے ہیں تو روازنہ کے لائیو میچز کے لنک یہاں سے حاصل کر کے انھیں ایس اسٹریم پلیئر میں دیکھ سکتے ہیں:

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

livefootballol

soccerstreams

ایس اسٹریم پر کوئی چینل دیکھنے کے لیے آپ کے پاس اس کا لنک موجود ہونا چاہیے۔ انٹرنیٹ پر آپ اپنی پسند کے چینل کے لنکس باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔

ایس اسٹریم کا لنک کچھ اس طرح کا ہوتا ہے:

acestream://0e2e9d978bc56a999606e1e6ec660132ebb82268

اس لنک کو ایس اسٹریم پلیئر میں کھولنے کے لیے پلیئر کے میڈیا مینو پر کلک کرتے ہوئے ’’اوپن نیٹ ورک اسٹریم ‘‘ پر کلک کریں:

acestream-network

نیٹ ورک پروٹول کے حصے میں لنک پیسٹ کرنے کے بعد نیچے موجود پلے کے بٹن پر کلک کر دیں۔ آپ کا چینل اگر فعال ہوا تو لوڈ ہونے کے بعد براہ راست چلنا شروع ہو جائے گا۔

acestream-network2

یہ پروگرام زیادہ تر اپنا پلگ اِن آپ کے براؤزر میں انسٹال کر دیتا تھا تاکہ کہیں بھی موجود ایس اسٹریم کے لنک پر جب آپ کلک کریں تو یہ خود بخود پروگرام کو کھول دے نہ کہ آپ بار بار لنک پیسٹ کرتے رہیں۔

اگر آپ ایچ ڈی معیار میں مفت فلمیں اور اسپورٹس ایونٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو ایس اسٹریم سے بہتر کوئی پروگرام نہیں۔

اس پروگرام کے کام کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لیے یہ وڈیو دیکھیں:

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں