اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

اب ٹویٹر پر ووٹنگ فیچر میں تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت میسر ہوگی

343

ٹویٹر نے بہت سے فیچرز متعارف کرائے، مگر ووٹنگ فیچر کو دو برس سے زائد ہونے کے باوجود کوئی خاص قسم کی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

مگر اب ٹویٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ ووٹنگ فیچر میں ویڈیو اور تصاویر کا اضافہ کیا جائے جس کے تحت صارفین کسی بھی رائے کی جانکاری کے غرض سے ووٹنگ کراتے وقت تصاویر یا ویڈیوز بھی اپلوڈ کر پائیں گے۔

twitter video upload in voting

یہ فیچر اب تجربے کی مراحل سے گذررہا ہے، کامیاب ہونے کی صورت میں اسے صارفین کیلیئے عام کردیا جائیگا جسکے تحت ووٹنگ کراتے وقت صارفین تصاویر اور ویڈیوز یہاں تک GIF Pictures کا بہی اضافہ کرپائینگے۔

ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کرتے وقت ٹویٹر کے مقرر کردہ ضابطوں کو کو مد نظر رکھا جائیگا اور ویڈیوز کی مدت 80 سیکنڈ سے زائد نہیں ہوسکتی۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں