اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

اب موبائل پر ہوگی کمپیوٹر جیسی اسٹوریج گنجائش

1,975

سام سنگ نے دنیا کی پہلی 512 جی بی کی ایمبیڈڈ یونیورسل فلیش اسٹوریج (eUFS) کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی ہے ، یعنی اب سام سنگ کے فونز گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی گنجائش کے ساتھ آئیں گے۔

اس نئی چپ کی گنجائش کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس میں 10 منٹ کی 130 یو ایچ ڈی وڈیوز رکھی جا سکتی ہیں۔ ڈیٹا read اور write کرنے کی کارکردگی بھی جاندار ہے۔ یہ بالترتیب 860 اور 255 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار سے read اور write کر سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے 256 جی بی کی چپ کے مقابلے میں یہ زیادہ تیز رفتار نہ لگے لیکن پھر بھی یہ 5 جی بی کی ایچ وڈیو کلپ صرف چھ سیکنڈ میں کسی ایس ایس ڈی پر کاپی کر سکتی ہے۔ یعنی ہمارے عام مائیکرو ایس ڈی کارڈز سے آٹھ گنا زیادہ تیزی سے!

storage-chip

جدید موبائل اسٹوریج کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے سام سنگ نے جارحانہ حکمت عملی اپنا رکھی ہے اور وہ جلد ہی اگلی نسل کے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس میں یہ اسٹوریج چپ لگائے گا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں