اب آپ کی فون گفتگو کوئی نہیں سن پائے گا

1,082

آپ دفتر میں بیٹھے ہیں اور آپ کی فون پر گفتگو سے دوسرے تنگ ہوتے ہیں یا پھر آپ فون پر کوئی اہم کاروباری معاملہ نمٹا رہے ہیں یا پھر فون پر بیگم سے جھگڑا چل رہا ہے، ہر صورت میں آپ ہرگز نہیں چاہیں گے کہ کوئی آپ کی گفتگو سنے۔ لیکن کیا ایسا ممکن ہے؟ جی ہاں! Hushme نامی اس ڈیوائس نے ایسا کر دکھایا ہے۔ یہ ڈیوائس آپ کے منہ کو ڈھانپ لیتی ہے اور پھر کوئی آپ کی گفتگو کا ایک لفظ بھی نہیں سن سکتا۔ اسے اسمارٹ فونز کے لیے دنیا کا پہلا ‘voice mask’ قرار دیا جا رہا ہے ۔

Hushme میں دو موڈز ہیں، ایک active اور دوسرا passive۔ پیسو موڈ آپ کی گفتگو کو بڑبڑاہٹ میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ اس سے آپ کی گفتگو 60 ڈیسیبل سے گھٹ کر صرف 30 ڈیسیبل رہ جاتی ہے ۔ جبکہ ایکٹو موڈ میں اسپیکرز ایسی آوازیں پیدا کرتے ہیں جو آپ کی گفتگو کو چھپا دیتی ہیں۔ اس کے لیے جو آوازیں ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں ان میں بارش اور گلہری یہاں تک کہ Minions کی آوازیں تک شامل ہیں۔

کیا یہ ٹیکنالوجی مستقبل کو بدل دے گی یا تاریخ کی بدترین ڈیوائسز میں سے ایک میں جگہ پائے گی؟ یہ تو وقت بتائے گا لیکن یہ پہننے کے بعد بندہ The Dark Knight Rises کا ولن "بین” لگتا ہے 😉

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں