اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

2018 میں OLED سکرینوں کی شرح سمارٹ فونز میں 30% تک بڑھنے کا امکان

736

سمارٹ فونز کی دنیا میں LCD اور OLED سکرینوں کے درمیان صارفین کے ملے جلے رجحانات کی بدولت برسوں سے مقابلہ جاری ہے، بہرحال اب ظاہر ہوتا ہے کہ OLED کا پلڑا بھاری ہونے جارہا ہے کیونکہ Apple کمپنی نے اپنے مقبول ترین سمارٹ فون iPhone X میں اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تاحال شایع کیجانی والی مستند رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ 2018 میں تقریباً 30% لانچ کیجانے والے سمارٹ فونز میں OLED ٹیکنالوجی استعمال کیجائیگی، اگر OLED ٹیکنالوجی میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو عبور کرلیاجائے تو اس شرح میں مزید اضافے کے امکانات بڑھسکتے ہیں ۔

آئندہ سال کے پھلے نصف میں OLED ٹیکنالوجی پر مبنی سکرینوں کی پروڈکشن نسبتاً کم ہوگی، مگر سال کے تیسرے کوارٹر تک سام سنگ کے ساتھ LG Display اور Japan Display جیسی کمپنیوں کے میدان میں آنے سے پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں