اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مستند جریدہ

2018 میں Iphone10 سے مماثلت رکھنے والے تین سمارٹ فونز کے لانچ ہونے کا امکان

806

آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے آخر کار 2017  میں لانچ کیے جانے والا اپنا آخری ماڈل بھی متعارف کرا دیا ہے، اب صارفین آئندہ برس کے ماڈلز کا انتظار کررہے ہیں، اور اس سلسلے میں متعدد پیشن گوئیاں کی جا رہی ہیں، جن میں سے ہمیشہ کی طرح چین کے نامور تجزیہ کار Ming-Chi Kuo کی پیشن گوئیاں سرفہرست ہیں۔

Ming-Chi Kuo آئی فون اور ایپل کے حوالے سے تجزیہ کرنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور ان کی رائے کو اس حوالے سے ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ ان کی ایپل کے حوالے سے کی گئی پیشں گوئیاں زیادہ تر سچ ثابت ہوتی ہیں۔

Ming-Chi Kuo

Ming-Chi Kuo نے انکشاف کیا ہے کہ آیندہ برس لانچ کیے جانے والے آئی فون کے تمام ماڈلز Iphone10 سے مماثلت رکھیں گے، جن کی اسکرینز اور فریم ایک جیسے ہوں گے اور تمام فونز میں Touch ID کے بجائے TrueDepth کا فیچر مہیا کیا جائے گا۔

Ming-Chi Kuo نے مزید  یہ انکشاف کیا ہے کہ اگلے سال تین سمارٹ فونز میں سے دو سمارٹ فونز کی سکرین OLED ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گی جنمیں سے ایک فون سائز میں Iphone10 کے برابر ہوگا اور دوسرے فون کی سکرین 6.5 انچ ہوگی اور فون کی کارکردگی Iphone10 سے بہتر ہوگی۔

iphone-2018

اگلے سال لانچ کیے جانے والے سمارٹ فونز میں آئی فون کا ایک ماڈل LCD سکرین پر مشتمل ہوگا جو سائز میں 6.1 ہوگا اور باقی سمارٹ فونز میں سے نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہوگا مگر اسکی کارکردگی دوسرے فونز سے کم ہوگی اور فیچرز میں بھی یہ فون دوسرے آئی فونز سے کمتر ہوگا ۔

اس ضمن میں Ming-Chi Kuo صاحب کے اکثر تجزیئے درست نکلتے ہیں، مگر پھر بھی یقین سے کچھ کہا نہیں جاسکتا ، خاص کر آئی فون کے لانچ کردہ آخری ماڈلز ابھی ابھی معرض وجود میں آئے ہیں،اب وقت ہی بتا سکتا ہے کہ Ming-Chi Kuo کی یہ توقعات کتنی درست ہوسکتی ہیں ۔

تبصرے
لوڈنگ۔۔۔۔
error: اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے قانونی حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں