facebook

ایک سے زائد ٹیکسٹ کاپی پیسٹ

ایک سے زائد ٹیکسٹ کاپی پیسٹ

Copy-pasteٹیکسٹ کاپی پیسٹ کرنا ہماری اہم ضرورت ہے۔ اکثر ہم کوئی اہم ٹیکسٹ کاپی کرتے ہیں، لیکن بے دھیانی میں کوئی دوسرا بھی ٹیکسٹ کاپی کر لیتے ہیں۔ اس طرح پیسٹ کرنے پر وہی ٹیکسٹ آئے گا جو آخری کاپی کیا گیا ہو گا۔ اس کے علاوہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکسٹ کاپی کرتے جائیں اور ایک ساتھ انھیں بعد میں پیسٹ کر لیں، لیکن ونڈوز میں ایسا ممکن نہیں کیونکہ صرف ایک ٹیکسٹ کاپی کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس مسئلے کا حل ’’کلپ او میٹک‘‘ میں موجود ہے۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ ایک سے زائد ٹیکسٹ کاپی کر سکتے ہیں۔ پھر جو بھی ٹیکسٹ پیسٹ کرنا ہو اُسے پیسٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس کا بہترین فیچر ’’مستقل کاپی‘‘ ہے۔ یعنی ایسی چیزیں جنھیں بار بار کہیں پیسٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہو اسے مستقل کاپی میں ڈال دیں۔ جیسے کہ ای میل ایڈریس یا ای میل کے آخر میں شامل کرنے کے لیے سگنیچر۔ ٹیکسٹ پیسٹ کرنے کے لیے اس کی کمانڈ ctrl+alt+v استعمال کی جاتی ہے جس سے گزشتہ کاپی کیے گئے ٹیکسٹ لسٹ کی صورت میں کھل جاتے ہیں۔ جو ٹیکسٹ پیسٹ کرنا ہو اس پر کلک کریں وہ پیسٹ ہو جائے گا۔
فائل سائز:        96 KB

ڈاؤن لوڈ کریں

clipomatic

مصنف علمدار حسین

آپ ماہنامہ کمپیوٹنگ کے مدیر ہیں اور روز اول سے ادارہ سے منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ فٹ بال کا اولین اردو بلاگ "سوکر نامہ" بھی آپ کی زیر ادارت ہے۔

  • mobeenabdullah

    Nice Information Sir, It will help me alot in programming. Thank you

  • http://about.me/uzidon Uzair Ahmed

    میں نے یہ سافٹ وئیر تو استعمال نہیں کیا لیکن اس سے ملتا جلتا ایک سافٹ وئیر میرے مستقل استعمال میں ہے، اس کا نام ہے ClipX

    یہ انتہائ مفید اور کارآمد سافٹ وئیر بہت ہلکا ہونے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی کاپی کر سکتا ہے اور اس میں یوزر اپنی مرٖضی کے مطابق ترامیم بھی کر سکتا ہے۔

    http://bluemars.org/clipx

x

overlay