ماہنامہ کمپیوٹنگ نے اپنے قارئین کی سہولت کے پیش نظر سالانہ خریداری کا سلسلہ بھی جاری کررکھا ہے جس کے تحت قاری رعایتی قیمت ادا کرکے گھر بیٹھے سال بھر ماہنامہ کمپیوٹنگ حاصل کرسکتے ہیں۔ کراچی میں موجود سالانہ خریداروں کو رسالہ بذریعہ کوریئر سروس جبکہ بیرون کراچی اور بیرون ممالک سالانہ خریداروں کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کیا جاتا ہے۔ یہ سہولت خواتین اور دور دراز بسنے والے قارئین کے لئے خاص طور پر مفید ہے۔ علاوہ ازیں کمپیوٹنگ کے خاص شمارے جن کی قیمت عام شمارے سے تقریباً دگنی ہوتی ہے، بھی بلا کسی اضافی قیمت کے سالانہ خریداروں کو ارسال کئے جاتے ہیں۔
اگر آپ بھی ماہنامہ کمپیوٹنگ کے سالانہ خریدار بننا چاہتے ہیں تو مبلع چار سو روپے ﴿400﴾ کا منی آرڈر بنام ماہنامہ کمپیوٹنگ درج ذیل پتے پر ارسال کردیں۔
57، پریس چیمبرز، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی
بیرون ملک مقیم قارئین 35امریکی ڈالر کے عوض سالانہ خریدار بن سکتے ہیں۔ یہ رقم بذریعہ بینک ٹرانسفر یا ویسٹرن یونین ارسال کی جاسکتی ہے۔ اس کی تفصیلات کے لئے editors at computingpk.com پر ای میل ارسال کیجئے۔
آپ کی رقم موصول ہوتے ہیں بذریعہ ای میل ﴿اگر ہو تو﴾ آپ کو اطلاع کردی جاتی ہے جبکہ آپ کی ہدایات کے مطابق رسالہ بھی ارسال کرنا شروع کردیا جاتا ہے۔
اہم نوٹ
- منی آرڈر فارم پر اپنا نام اور پتا صاف صاف ضرور تحریر کریں۔ بصورت دیگر رسالہ ارسال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
- منی آرڈر ارسال کرنے کے بعد کم از کم ایک ہفتہ انتظار کیجئے۔
- اگر سالانہ خریداری کسی مخصوص ماہ سے شروع کرنی ہو تو منی آرڈر فارم پر اس کی تفصیل بھی ضرور تحریر کریں۔
- منی آرڈر فارم پر اپنا ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر اگر ہو تو ضرور تحریر کریں۔